اسپین غیر ملکیوں کیلئے اوپن امیگریشن | Spain Amnesty Bill Immigration Open for Undocumented Immigrants

اسپین غیر ملکیوں کیلئے اوپن امیگریشن | Spain Amnesty Bill Immigration Open for Undocumented Immigrants
اسپین میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری اسپین اللیگل امیگرنٹس کیلئے لیگل ڈاکومنٹس یعنی کہ امیگریشن اوپن کرنے کا اعلان۔ 


 تفصیلات کے مطابق سپین میں اس موجودہ وقت میں پانچ لاکھ سے زاہد اللیگل سٹیٹس پر غیر ملکی مقیم ہیں اور بیشتر کی عمر 30 سال سے کم ہے اور وہ اللیگل سٹیٹس کے ساتھ اسپین میں رہ رہے ہیں اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سپین میں موجود امیگریشن سے وابستہ جو حمایتی تنظمیں ہیں اُن کی طرف سے ایک قرارداد پر 6 لاکھ کے دستخط لے کر ہسپانوی ادارہ محتسب اعلی کو پیش کی ہے جس کی طرف سے اس قرارداد کو پارلیمنٹ میں دیا گیا ہے۔


 اور ہسپانوی پارلیمنٹ میں اس پر ووٹنگ ہوئی ہے اور پارلیمنٹ میں ایک سیاسی جماعت واکس کے علاوہ سب دوسری جماعتوں کی طرف سے اس قرارداد کو منظور کر لیا گیا ہے کہ اسپین میں مقیم جتنے بھی اللیگل امیگرنٹس ہیں اُن کو لیگل سٹیٹس مطلب کہ امیگریشن اوپن کر کے ڈاکومنٹس دئیے جائیں۔


 خیال رہے اب اوپن امیگریشن کا بل پارلیمنٹ میں پیش ہو گا اور اس معاملے پر مزید بحث ہو گی جس سے اسپین میں اوپن امیگریشن کا امکان روشن ہو گیا ہے اور جلد اسپین میں بغیر ڈاکومنٹس والوں کیلئے ہسپانوی حکومت اوپن امیگریشن کے تحت لیگل ڈاکومنٹس دے گی جو کہ اسپین میں پانچ لاکھ سے زیادہ بغیر ڈاکومنٹس والوں کیلئے بڑی خوشخبری کی نیوز ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے