اٹلی حکومت 460 یورو بونس | Italy 460€ Carta dedicata A Te | Good News 2024

اٹلی حکومت 460 یورو بونس | Italy 460€ Carta dedicata A Te | Good News 2024
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے حکومت کا شاندار اعلان اطالوی حکومت دے رہی ہے ہر کسی کو ماہانہ 460 یورو جلدی فائدہ اُٹھائیں۔


 تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اٹلی میں رہنے والوں کو ماہانہ 460 یورو دیں گے جس سے اٹلی میں پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے غیر ملکی بھی بھرپور فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اگر وہ حکومت کی بنائی ہوئی شرائط پر پورا اُترتے ہیں۔ 


 جی ہاں یہ بونس اٹلی میں ملنے والا سوشل کارڈ ہے جس کو Carta Dedicata A Te کہا جاتا ہے اور گزشتہ سال 2023 میں بھی اٹلی میں بہت سی فیملز کو یعنی کہ جن کے بچے ہیں اُن کو دیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر سے اس رواں سال 2024 کیلئے بھی اطالوی حکومت کی جانب سے دینے کا اعلان کر دیا ہے اور اس مرتبہ پورے 460 یورو ملیں گے خیال رہے جن لوگوں نے پہلے دوماندہ کیا تھا یا پھر جن لوگوں کو پہلے سال 2023 میں یہ بونس ملا تھا اُن کو تو آٹومیٹک پھر سے 460 یورو آ جائیں گے جبکہ اس سال اس بونس کے تحت اور بھی بچوں والی فیملز کو یہ 460 یورو کا بونس دیا جائے گا۔


 اس 460 یورو کے بونس یا پھر شوشل کارڈ کو حاصل کرنے کیلئے یا پھر دوماندہ کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ایزوں کی شرط رکھی گئی ہے ایسی فیملز اٹلی میں جن کے بچے ہیں اور اُن کے ایزے 15 ہزار یورو سے کم ہیں تو وہ اپنے کمونے میں جا کر اس بونس کیلئے دوماندہ کر سکتے ہیں اور یہ 460 یورو ماہانہ آپکو آپکے کمونے کی طرف سے ہی دئیے جا ئیں گے باقی اس کے علاوہ اس بونس کو حاصل کرنے کیلئے اور کوئی بھی شرائط نہیں ہیں اس لیے اٹلی میں پاکستانیوں سمیت اور ممالک کے غیر ملکی اگر وہ ان شرائط کو پورا کرتے ہیں تو ضرور اس 460 یورو کے بونس سے فائدہ اُٹھائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے