اٹلی بونس 30 ہزار یورو | Italy Govt 30k Euro Bonus approved 2024

اٹلی بونس 30 ہزار یورو | Italy Govt 30k Euro Bonus approved 2024
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری کیونکہ حکومت کی جانب سے 30 ہزار یورو کی مدد کا اعلان کیا گیا ہے۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں رہنے والوں کو حکومت کی جانب سے 30 ہزار یورو دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کو اپلائی کرنے کی جو تاریخ بتائی گئی ہے وہ 13 مئی 2024 ہے دراصل یہ بونس یا پھر یہ مدد اُن لوگوں کیلئے ہے جن کے اٹلی میں اپنے ریسٹورنٹس ہیں آئس کریم پارلر ہیں یا پھر جن کی بیکرز وغیرہ کی دکانیں ہیں تو یہ بونس اُن کو دیا جائے گا۔ 


 خیال رہے حکومت کی جانب سے ایسے تمام مالکان کو 30 ہزار یورو کا یہ بونس اس مد میں دیا جائے گا کہ وہ اپنے کاروبار کو مزید بہتر کر سکیں اور اگر اُنھیں جدید طرز کی مشینیں چائیے وہ خرید سکتے ہیں۔


 جبکہ حکومت کی طرف سے یہ بھی کہا گیا یہ بونس اُن لوگوں کو بھی دیا جائے گا جو ریسٹورنٹ یا پھر آئس کریم پارلر وغیرہ میں نوجوان لوگوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کریں گے وہ بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اور 13 مئی تک کی آخری تاریخ بتائی گئی ہے آپ اپلائی کر سکتے ہیں اس بونس کا نام Bonus Ristoranti 2024 ہے اس بونس کیلئے دوماندے INPS کی ویب سائٹ پر ہو گا اور اس بونس کیلئے حکومت کی طرف سے 56 ملین یورو کی رقم مختصم کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے