اٹلی تنخواہوں میں اضافہ | Italy Workers Salary increase 265 euro

خوشخبری اٹلی کام کرنے والے ورکرز کیلئے کیونکہ آخر کار اب اٹلی میں بھی ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے جلد ہی ایک نیا دیکریتو لایا جا رہا ہے جس میں بہت سے بونسز،مراعات کے ساتھ اٹلی میں جو ورکرز ہیں اُن کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے،ابھی تک جو خبر سامنے آئی ہے اُس کے مطابق اٹالین گورنمنٹ 15 ہزار کے ریدیتو والوں سے لے کر 40 ہزار کے درمیان جن کے ریدیتو ہیں اُن کی تنخواہوں میں اضافہ کر گی جو کہ اٹلی میں کام کرنے والے غیر ملکی ورکرز کیلئے بھی خوشخبری ہے۔


 اس کے علاوہ تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ جو بتایا جا رہے وہ 265 یورو تک ہو سکتا ہے اور جن ورکرز کے ریدیتو 15 ہزار یورو سے 30 ہزار یورو کے درمیان ہیں اُن کو زیادہ فائدہ ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے