اٹلی بونس بجلی گیس | Italy Bonus Sociale Luce has 2024 Approved

اٹلی بونس بجلی گیس | Italy Bonus Sociale Luce has 2024 Approved
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے اٹالین حکومت کی جانب سے بڑا اعلان کر دیا گیا بڑی سہولت اس رواں سال 2024 میں بھی ملے گی۔


 تفصیلات کے مطابق اٹلی حکومت کی جانب سے اس رواں سال 2024 میں بھی بجلی اور گیس کے بلز میں رعایت دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا آغاز یکم اپریل سے باقاعدہ طور پر ہو چکا ہے اگر آپ اٹلی میں ہیں اور آپ کی فیملی بھی ہے تو آپ بھی اس بڑی سہولت بڑی رعایت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں خیال رہے بجلی گیس کے بلز میں حکومت کی طرف سے رعایت گذشتہ سال بھی دی جا رہی تھی لیکن ابھی اس میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔


 تو ایسے افراد جو اٹلی میں ہیں اگر اُن کے ایزے 9350 یورو سے لے کر 20 ہزار یورو کے درمیان ہیں اور فیملی میں تین یا پھر اس سے زیادہ بچے ہیں تو ہی آپکو Bonus SOCIALE Luce کی مد میں اس رواں سال 2024 میں رعایت ملے گی واضع رہے اس سے پہلے ایزوں کی جو شرط تھی وہ 30 ہزار یورو تک کی تھی لیکن ابھی ایزوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔



 اس کے علاوہ اس بجلی گیس بونس کیلئے آپکو کہیں پر بھی دوماندہ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ بونس آٹومیٹک آپ کے بلز میں ڈسکاؤنٹ کی صورت میں آئے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے