اٹلی ڈیپوٹیشن اپڈیٹ 2024 | Italy Migrant Deported 23/24 New Update

اٹلی ڈیپوٹیشن اپڈیٹ 2024 | Italy Migrant Deported 23/24 New Update
اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کی ڈیپوٹیشن سے متعلق اہم رپورٹ جاری کتنے غیر ملکی ڈی پورٹ پاکستانی بھی ڈیپورٹ جبکہ 2024 میں کتنے غیر ملکی ڈیپورٹ ہوں گے۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے افراد کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق اطالوی حکومت کی ایک رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں گذشتہ سال 2023 میں اٹلی سے ڈی پورٹ ہونے والے غیر ملکیوں کی تعداد بتائی گی رپورٹ کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے 29 ہزار غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنا تھا جبکہ گذشتہ سال 2023 میں اطالوی حکومت کی طرف سے صرف 4 ہزار غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا سکا ہے جس میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے لوگ شامل تھے اور بیشتر کے سیاسی پناہ کے کیس دو سے زائد بار مسترد ہو چکے تھے۔


 جبکہ ابھی 2024 کے حوالے سے جو بتایا گیا ہے اُس کے مطابق اٹلی حکومت کی جانب سے ڈیپوٹیشن کے عمل کو پہلے کی نسبت اب فاسٹ کیا جائے گا اور جو نمبر حکومت کی طرف سے سیٹ کیا گیا ہے اُس کو اس رواں سال 2024 میں مکمل کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے