اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں سمیت لاکھوں ورکرز کیلئے بڑی خوشخبری کی نیوز کیونکہ ورکرز کی تنخواہوں میں 280 یورو تک کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں 15 لاکھ سے زاہد ورکرز کیلئے بڑی خوشخبری سُنائی گئی ہے جس میں ورکرز کی تنخواہوں میں 280 یورو کا اضافہ ہو گا اور اس سے متعلق چارٹر آف ڈیمانڈ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے اٹلی میں جو سٹیل اور لوہے کی جو انڈسڑی ہے یہ کافی بڑی انڈسٹری ہے جس سے اٹلی میں 15 لاکھ سے زائد ورکرز وابستہ ہیں اور سٹیل سے وابستہ جو یونینز ہیں اُن کی طرف سے جو 2024 سے 2027 کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا گیا ہے اُس میں واضع کیا گیا ہے کہ Metal Steel سے جوڑے ورکرز کی تنخواہوں میں 280 یورو کا اضافہ کیا جائے گا کیونکہ ان یونینز کا کہنا ہے کہ یہ Metal Steel کا جو کام ہے یہ باقی دوسرے کاموں سے زیادہ سخت ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس شبعہ سے وابستہ ورکرز کی تنخواہوں میں بڑے اضافہ کا کہا گیا ہے اس کے علاوہ آپکو بتاتے چلیں کے اٹلی میں پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے باشندے بھی اس انڈسڑی سے جوڑے ہوئے ہیں اور وہ اس شعبہ میں کام کرتے ہیں۔
مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ جو اضافہ ہو گا تنخواہوں میں اس کا اطلاق اس رواں سال جون 2024 سے ہو گا جبکہ کام سخت ہونے کی وجہ سے جو working hours ہیں ان میں بھی کمی کرنے کا کہا گیا ہے یعنی کہ ہفتے میں اس شعبہ سے وابستہ ورکرز صرف 35 گھنٹے کام کریں گے جو کہ ایک اچھی اور بڑی گُڈ نیوز ہے جو لوگ اٹلی میں اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں جبکہ Metal, Steel انڈسڑی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ چونکہ اس وقت اٹلی میں کافی شعبوں میں ورکرز کی قلت ہے لیکن وہ اس انڈسڑی میں مزید ملازمتیں بھی مہیا کریں گے۔
0 تبصرے