اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری بڑا مسئلہ حل اٹالین ایمبیسی کی اپوائنٹمنٹ کا نیا نظام اب اپوائنٹمنٹ لینا ایمبیسی کی ہوئی آسان۔
تفصیلات کے مطابق اٹالین ایمبیسی کی جانب سے جو نیا اعلان کیا گیا ہے اُس کے مطابق اٹالین ایمبیسی اپوائنٹمنٹ اب نئی آؤٹ سورسنگ کمپنی کے ذریعہ لی جا سکے گی۔
ویزا اور لیگلائزیشن سروسز کے لیے نئی آؤٹ سورسنگ ایجنسی، "BLS انٹر نیشنل" 4 مارچ 2024 سے کام کرنا شروع کر دے گی اور 4 مارچ، 2024 سے، صرف BLS انٹرنیشنل کی مخصوص ویب سائٹ کے ذریعے ویزا اور لیگلائزیشن کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنا ممکن ہو گا، جو ویب سائٹ آپ نیچے دیکھ رہے ہیں اس کے ذریعہ ہی اپوائنٹمنٹ بُک کی جا سکے گی۔
https://blsitalypakistan.com/
خیال رہے کہ یکم مارچ 2024 کے بعد ٹیلی فون اپوائنٹمنٹ کیلئے جو نمبر درکار تھے وہ تمام لائنیں غر فعال کر دی جائیں گی اور آپ اپنی کسی بھی کام کیلئے اٹالین ایمبسی کی اپوائنٹمنٹ جو ویب سائٹ اوپر آپ دیکھ رہے ہیں اُس پر 4 مارچ سے بُک کر سکیں گے۔
0 تبصرے