یورپی یونین نیا قانون منظور | Italy - EU New Traffic Law Implement 2024

یورپی یونین نیا قانون منظور | Italy - EU New Traffic Law Implement 2024
اٹلی فرانس جرمنی سپین سمیت یورپ میں رہنے والوں کیلئے یورپی یونین کی جانب سے نیا سخت قانون لاگو کر دیا گیا غیر ملکیوں کیلئے بھی مشکل ہو گی۔


 تفصیلات کے مطابق اٹلی فرانس جرمنی سمیت یورپ میں رہنے والوں کیلئے یورپی یونین کے تمام 27 ممالک کر درمیان ایک نیا معاہدہ ہوا ہے جس کو باقاعدہ طور پر لاگو بھی کر دیا گیا ہے جس سے اب اٹلی سمیت یورپ بھر میں لوگوں کو بڑے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ جی ہاں یورپی یونین کے تمام ممالک کے درمیان مشترکہ فیصلے کے بعد ٹریفک قوانین میں سختی کا قانون منظور کیا ہے مثال کے طور پر اگر کوئی شخص اٹلی،فرانس،جرمنی،سپین سمیت یورپ کے کسی بھی ملک سے کسی دوسرے یورپی ملک میں بذریعہ کار موٹر سائیکل یا پھر ٹرک وغیرہ میں جاتا ہے اور وہ اُس یورپی ملک کے ٹریفک قانون کو فُلو نہیں کرتا تو ایسی صورت میں اب بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے جبکہ بعض صورتوں میں لائسنس بھی کینسل کیا جا سکتا ہے۔


 خیال رہے جو بتایا گیا ہے اُس کے مطابق پہلے 40 فیصد تک جرمانے ہوتے تھے جبکہ وارننگ دے کر بھی چھوڑ دیا جاتا تھا لیکن اب یورپی یونین کی جانب سے اس معاملے پر سختی کر دی گئی ہے اور نیا سخت قانون جو ہے اُس کو نافذ کر دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے