اٹلی نیا بونس | Italy Bonus Psychological 500€ to 1500€ 2024

اٹلی نیا بونس | Italy Bonus Psychological 500€ to 1500€ 2024
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے خوشخبری اٹالین حکومت کا بڑا اعلان دوماندے شروع ملیں گے 500 یورو سے 1500 یورو۔


 تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی طرف سے نئے بونس کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ باقاعدہ طور پر اس بونس کیلئے آج بروز 18 مارچ 2024 سے دوماندے بھی شروع ہو گے ہیں اٹلی میں رہنے والا ہر فرد اس بونس کیلئے اپلائی کر سکتا ہے اگر وہ اٹالین حکومت کی بتائی گئی شرائط کو پورا کرتے ہیں اس بونس کیلئے حکومت کی طرف سے جو ایزوں کی شرط رکھی گئی ہے وہ 50 ہزار یورو سے ایزے کم ہونے چائیے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر کوئی اس بونس کو حاصل کر سکتا ہے اس بونس 500 یورو سے 1500 یورو کے دوماندے 31 مئی 2024 تک کیے جا سکتے ہیں۔


 اس نئے بونس کو اطالوی حکومت کی طرف سے شروع کرنے کی وجہ جو بتائی گئی ہے وہ کویڈ ہے یعنی کہ جو لوگ کویڈ کی وجہ سے نفسیات کا شکار ہوئے ہیں اور اُن کے روزگار متاثر ہونے کی وجہ سے جو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اُس وجہ سے دیا جا رہا ہے اس بونس کا نام بونس Psychological کا نام دیا ہے اس لیے اگر آپ بھی اس بونس کیلئے Eligible ہیں تو ضرور اس بونس کیلئے اپلائی کریں دوماندے اس بونس کیلئے شروع ہو چکے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے