اٹلی گُڈ نیوز 635 یورو | Italy Assegno Di Inclusione 635€ Pagamenti 2024

اٹلی گُڈ نیوز 635 یورو | Italy Assegno Di Inclusione 635€ Pagamenti 2024
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے خوشخبری اٹالین گورنمنٹ نے 635 یورو دینا شروع کر دئیے۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ملنے والی ریدیتو دی چیتادینسا (RDC) امداد جو کہ اب بند کر دی گئی ہے حکومت کی طرف سے اور ریدیتو دی چیتادینسا کی جو آخری پیمنٹ ہے وہ 29 فروری 2024 کو ملی ہے جس کے بعد اس امداد کو مکمل طور پر ختم کر کے اس کے متبادل ASSEGNO DI INCLUSIONE کی امداد دینے کا کہا گیا تھا تو اب اس نئی امداد کی پیمنٹ سے متعلق بھی حکومت نے بڑی خوشخبری سُنا دی ہے اور لوگوں کو اس کی پیمنٹ ملنے کا آغاز ہونے جا رہا ہے جو کہ 27 مارچ 2024 کو نام کے حساب سے پیمنٹ جاری کی جائے گی۔ 


 خیال رہے یہ ASSEGNO DI INCLUSIONE کی جو امداد ہے اس میں 635 یورو تک کی رقم ملے گی اور بیشتر وہ ہی لوگوں کو ملے گی جو کہ پہلے ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد لے رہے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے