اٹالین پاسپورٹ نیا قانون 2024 | Italian Passport New Law with new facility 2024

اٹالین پاسپورٹ نیا قانون 2024 | Italian Passport New Law with new facility 2024
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے اٹالین حکومت کی طرف سے اٹالین پاسپورٹ کے قانون میں بڑی تبدیلی اب اٹالین پاسپورٹ لینا آسان ہو گا۔


 تفصیلات کے مطابق اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے اٹالین پاسپورٹ لینے کے حصول میں بڑی تبدیلی کے ساتھ بڑی سہولت دی گئی ہے جس سے اب اٹالین پاسپورٹ لینا کافی آسان ہو جائے گا۔ 


 اٹالین پاسپورٹ کے حوالے سے جو قانون میں تبدیلی اور سہولت دی جا رہی ہے وہ 11 مارچ 2024 سے لاگو ہو رہی ہے جیسا کہ اٹالین پاسپورٹ جنوں نے نیا بنوانا ہے یا پھر جنوں نے رینیو کروانا تھا اُن کو کافی مسائل کا سامنا تھا اور لوگوں کو اپوائنٹمنٹ بھی نہیں مل رہی تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے یہ نئی سہولت کا اعلان کیا ہے۔


 جی ہاں اب لوگ اٹالین پاسپورٹ کو پوسٹ آفس سے بنوا سکیں گے چاہے نیا پاسپورٹ ہو یا پھر رینیو کروانا ہے تو اب پوسٹ آفس سے کروایا جائے گا جس کا آغاز پہلے مرحلے میں اٹلی بلونیا سے 11 مارچ کو کیا جا رہا ہے جبکہ جلد ہی پورے اٹلی میں اس قانون کو لاگو کر دیا جائے گا اور اب اٹالین پاسپورٹ کیلئے کستورے میں بھی نہیں جانا پڑے گا جو کہ ایک بڑی اہم پیشرفت ہوئی ہے اٹالین پاسپورٹ کو لے کر باقی پوسٹ آفس میں اس سے متعلق کچھ فیس بھی چارج کی جائے گی جو کہ ایک اچھی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور جن لوگوں کو اٹالین پاسپورٹ کے حوالے سے مسائل تھے اب وہ حل ہونے جا رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے