اٹلی ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ | Italy Workers Salary Increases 2024 | Good News

اٹلی ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ | Italy Workers Salary Increases 2024 | Good News
اٹلی میں کام کرنے والوں کیلئے خوشخبری تنخواہوں میں بڑا اضافہ 2024 کا بڑا تحفہ۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کیونکہ اطالوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک بار پھر سے اٹلی میں ورکرز کی کم سے کم تنخواہ کا جو معاملہ ہے اُس پر بحث شروع کر دی ہےجس میں بتایا جا رہا ہے کہ اٹلی میں کم سے کم تنخواہ 950 یورو ہونی چاہیے مطلب کہ جو افراد اٹلی میں کھیتی کا کام کرتے ہیں یا پھر جو بھی چھوٹا موٹا کام ہے اُس میں ورکرز کو کم سے کم تنخواہ 950 یورو دی جائے۔ 


 واضع رہے کہ کم سے کم تنخواہ کے معاملے پر یورپی یونین پہلے ہی اٹلی کو کہہ چکی ہے کہ اطالوی حکومت جلد از جلد کم سے کم ورکرز کی تنخواہ کا قانون پاس کرے جبکہ اب اٹالین پارلیمنٹ میں بھی اس پر بحث شروع ہو گئی ہے جو کہ اٹلی میں کام کرنے والے ورکرز کیلئے گُڈ نیوز ہے اگر میلونی حکومت جلد از جلد کم سے کم تنخواہ کے قانون کو پاس کرتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے