اٹلی بونس 800 یورو | Italy bonus genitori separati 800€ domanda 2024

اٹلی بونس 800 یورو | Italy bonus genitori separati 800€ domanda 2024
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے نئے قانون کے تحت ملیں گے 9600 یورو خوشخبری۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی طرف سے بڑا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت اٹلی میں ایسے میاں بیوی جن کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے یا پھر طلاق ہو گئی ہے لیکن اُن کے ساتھ 18 سال سے کم عمر بچے رہتے ہیں یعنی کہ اگر بچے ماں کے ساتھ رہتے ہیں یا پھر باپ کے ساتھ تو اٹالین گورنمنٹ اُن کو دے گی 9600 یورو جو کہ سالانہ ہوں گے مطلب کہ ہر ماہ ملیں گے 800 یورو۔ 


 اور اس بونس کے دوماندے باقاعدہ طور پر شروع ہو چکے ہیں 12 فروری 2024 سے INPS پر اور جو آخری تاریخ ہے دوماندہ کرنے کی وہ 31 مارچ 2024 ہے اگر میاں یا بیوی دونوں میں سے کوئی یہ بونس لینے کا اہل ہے تو اُن کا سالانہ ریدیتو 8174 یورو ہونا چاہئیے جبکہ اگر کوئی بچہ 18 سال سے زائد عمر کا ہے اور ماں یا باپ دونوں میں سے کسی ایک کے ساتھ رہ رہا ہے لیکن وہ معذور ہے تو اُس کو بھی یہ بونس ملے گا اس لیے جو بھی اس بونس کے اہل ہیں وہ اس بونس کے لیے ضرور اپلائی کریں کیونکہ اپلائی کرنے کی تاریخ 31 مارچ تک ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے