اٹلی حکومت کی جانب سے اٹالین نیشنیلٹی سے متعلق بڑی اپڈیٹ قانون میں تبدیلی غیر ملکیوں کو بڑی سہولت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی طرف سے یکم فروری 2024 سے اٹالین نیشنیلٹی سے متعلق غیر ملکیوں کیلئے نئے قانون کے تحت بڑی سہولت متعارف کروائی گئی ہے جس سے اب اٹالین نیشنیلٹی اپلائی کرنے والوں کا بڑا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے اٹالین نیشنیلٹی کا جو قانون ہے وہ 4 سال کی بجائے 2 سال ہی ہے لیکن جو بڑی اپڈیٹ دی گئی ہے اُس کے مطابق جن غیر ملکی افراد نے پہلے سے اٹالین نیشنیلٹی اپلائی کی ہوئی ہے یا پھر چیتادینسا کیلئے اپلائی ابھی کریں گے تو وہ اب خود سے اپنی نیشنیلٹی کے پروسس کو مونیٹر کر سکیں گے جی ہاں اٹالین حکومت کی طرف سے جو io app ہے آپ اُس پر باقاعدہ طور پر اپنی نیشنیلٹی سے متعلق نوٹیفیکشن یا پھر جو بھی میسج آئے گا اس App کے ذریعہ دیکھ سکیں گے جو کہ غیر ملکی افراد اٹالین چیتادینسا اپلائی کرنے والوں کیلئے بڑی سہولت دی گئی ہے۔
باقی مزید آپ کی سہولت کیلئے ایپ سے متعلق جو تفصیل ہے کہ کیسے ڈاؤن لوڈ کرنا ہے لاگ ان کیسے ہوں گے نیچے جو ویڈیو لنک ہے اس میں مکمل تفصیل مل جائے گی۔
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
0 تبصرے