اسپین میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ایک اور بڑی سہولت بھی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپین حکومت کی طرف سے سال 2024 کے آغاز سے ہی اپنے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جس سے سپین میں مقیم جو غیر ملکی افراد ہیں وہ بھی بھرپور فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔
جی ہاں سپین حکومت نے 2024 کے آغاز سے ایک تو کم سے کم جو تنخواہ ہے اس میں اضافہ کیا ہے جو ابھی سپین میں کم سے کم ورکرز کی تنخواہ مقرر ہوئی ہے جو کہ یکم جنوری 2024 سے شروع بھی ہو گئی ہے وہ 1134 یورو ہے جبکہ ابھی جو نیا ایک اور قانون منظور کیا ہے وہ بھی ہسپانوی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے اچھا قانون ہے مطلب جہاں پہلے ورکرز 8 گھنٹے کام کرتے تھے ہفتے میں پانچ دن اب اس میں بھی تبدیلی کر دی ہے یعنی کہ اب ساڑھے سات گھنٹے کام کیا جائے گا دن میں اور جو تنخواہ ہے وہ پوری ہی ملے گی جو سپین میں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری کی نیوز ہے۔
0 تبصرے