فرانس نیو امیگریشن بل پاس | France Passes New Immigration Bill for Migrants 2024

فرانس کی پارلیمنٹ نے 19 دسمبر 2023 کو امیگریشن کا ایک نیا قانون پاس کیا ہے اور اس قانون کے حق میں 349 جبکہ اس کی مخالفت میں 186 ووٹ پڑے اس قانون کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔ 


1- اس نئے قانون کے مطابق کاف سے فیملی اناؤنسز حاصل کرنے کے لیے سخت شرائط رکھی گئی ہیں۔نئے قانون کے مطابق غیر ملکیوں کو فرانس میں سماجی الاؤنسز حاصل کرنے کے لیے کام کرنے کی صورت میں 30 مہینے اور کام نہ کرنے کی صورت میں پانچ سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔گھر کے لیے اے پی ایل حاصل کرنے کے لیے کام نہ کرنے کی صورت میں پانچ سال اور کام کرنے کی صورت میں تین مہینے انتظار کرنا پڑے گا ۔طالب علم، ریفیوجی سٹیٹس اور پرماننٹ ریزیڈنٹ رکھنے والوں کو اس سے استشنا حاصل ہوگی۔


 2- اس قانون کا دوسرا اہم نقطہ بغیر پیپرز کے لوگوں کو پیپرز دینا ہے اس قانون کے مطابق ایسے تمام شعبے جس میں لوگوں کو کام پہ رکھنے میں مشکلات ہیں پرفیکچر کے پاس پاور ہوگی کہ ایسے شعبوں میں کام کرنے والوں کو ایک سال کا سجور کارڈ جاری کر سکے۔ اس کے لیے اپ کا فرانس میں تین سال سے ہونا اور پچھلے 24 مہینوں میں سے 12 مہینے کام کرتے رہنا ضروری ہے۔


 3- تیسرے امیگریشن قانون کے مطابق پارلیمنٹ آنے والے تین سالوں کے لیے مہاجرین کا کوٹا طے کیا کرے گی۔


 4- چوتھے نمبر پر اگر دوہری شہریت رکھنے والا کوئی شہری کسی بھی سرکاری ادارے میں کام کرنے والے کے قتل میں ملوث پایا گیا تو اس کی فرانسیسی شہریت واپس لے لی جائے گی۔فرانسیسی سرزمین پر پیدا ہونے والے بچے کو اب اٹومیٹکلی شہریت نہیں دی جائے گی شہریت حاصل کرنے کے لیے اس کو 16 سے 18 سال کی عمر کے درمیان درخواست دینا ہوگی۔


 5- نمبر پانچ پر غیر قانونی طریقے سے رہنے والے مہاجرین پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔


 6- نمبر چھ اپنی فیملی کو فرانس بلانے کے لیے اب اپ کو 18 مہینے کی بجائے 24 مہینے انتظار کرنا پڑے گا اس کے علاوہ اپ کی معاشی حالت کا مستحکم ہونا اور اپنی فیملی کے لیے فرانس آنے سے پہلے ہیلتھ انشورنس کروانا ضروری ہوگا۔


 7- نمبر سات پر طالب علموں کو فرانس میں سٹوڈنٹ کارڈ حاصل کرنے کے لیے 7 ہزار یورو تک کی رقم گورنمنٹ کو جمع کروانی ہوگی جو کہ تعلیم ختم ہونے کے بعد اپنے ملک واپس نہ جانے کی صورت میں گورنمنٹ ضبط کر لے گی۔


 8- نمبر آٹھ پر اس امیگریشن بل میں بیماری والا کارڈ ایشو کرنے میں سختی کی جائے گی یہ کارڈ اب انہی لوگوں کو ایشو کیا جائے گا جن کی بیماری کا علاج ان کے ملک میں نہیں ہو سکتا اے ایم ای کے متعلق 2024 کے شروع میں قانون سازی کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے