جرمنی نیشنیلٹی نیا قانون 2024 | Germany New Citizenship Law 2024

جرمنی نیشنیلٹی نیا قانون 2024 | Germany New Citizenship Law 2024
جرمن پارلیمان میں شہریت کے قانون میں اصلاحات پر بحث کا آغاز ،دوسری مرتبہ بھی ملتوی کردیا گیا۔


    جرمن شہریت سے متعلق موجودہ ملکی قانون میں وسیع تر اصلاحات کے لیے وفاقی حکومت کے پیش کردہ ایک قانونی مسودے پر پارلیمان کے ایوان زیریں میں تند و تیز بحث ہوئی۔

 اس مسودہ قانون کے تحت چانسلر اولاف شولس کی قیادت میں وفاقی حکومت بڑی اصلاحات کرنا چاہتی ہے، جو پہلے کبھی نہیں کی گئی تھیں۔

 اس قانون سازی کے بعد جرمنی میں کسی بھی غیر ملکی کے لیے یہ ممکن ہو جائے گا کہ وہ ملک میں 5سال تک اپنے قانونی قیام کے بعد جرمن شہریت کی درخواست دے سکے گا۔ اب تک یہ مدت 8سال ہے۔

اس کے علاوہ مجوزہ قانونی مسودہ منظور ہو جانے کے بعد جرمنی بنیادی طور پر اپنے ہاں دہری شہریت کا حصول بھی ممکن بنا دے گا۔ 

اب تک چند استثنائی واقعات کو چھوڑ کر کسی بھی غیر ملکی کو جرمن شہریت لینے سے قبل اپنی پہلے سے حاصل شہریت چھوڑنا پڑتی ہے۔ موجودہ مخلوط وفاقی حکومت نے یہ مسودہ قانون اس لیے پارلیمان میں پیش کیا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی، ماحول پسندوں کی گرین پارٹی اور ترقی پسندوں کی فری ڈیموکریٹک پارٹی پر مشتمل اس حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے اپنے حکومتی اتحاد کے معاہدے میں ہی یہ طے کر لیا تھا کہ یہ جماعتیں اپنے مشترکہ دور اقتدار میں جرمن شہریت کے قانون میں جامع اصلاحات بھی لائیں گی۔ 

بحث کے دوران ملکی سطح پر اپوزیشن کی قدامت پسند یونین جماعتوں سی ڈی یو اور سی ایس یو کے مشترکہ پارلیمانی حزب کے داخلہ سیاسی امور کے ترجمان آلیکسانڈر تھروم نے کہا کہ اپوزیشن اس مسودہ قانون کو مسترد کرتی ہے۔ 

بحث دوسری مرتبہ بھی ملتوی کردیا ھے اگلے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر پیش کیا جائےگا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے