اٹالین نیشنیلٹی نیا قانون | Italian Cittiadinanza New Law 2023 - 2024 for Immigrants

اٹالین نیشنیلٹی نیا قانون | Italian Cittiadinanza New Law 2023 - 2024 for Immigrants
اطالوی وزارت داخلہ کی کل کی پریس ریلیز کے مطابق اگر آپ اطالوی شہریت اپلائی کرنے جارہے ہیں اور آپ کے پاس اٹلی کی فارایور کی سوجورنو ہے تو دیکھ لیں کہ آپ نے اس سوجورنو کو قانون نمبر 238/2021 کے تحت اس کو ریفریش کروا لیا ہے صرف اسی صورت میں آپ اطالوی شہریت اپلائی کر سکتے ہیں یعنی نئے قانون کے تحت آپ کی سوجورنو پر ختم ہونے کی تاریخ لکھی ہونی چاہئے ۔


 اگر آپ نے اطالوی شہریت اپلائی کر دی ہوئی ہے اوراس وقت آپ نے سوجورونو ریفریش نہیں کروائی تھی تو آپ پر لازم ہے کہ آپ اسے کستورے سے تبدیل کروائیں اور اس کی رسید وزارت داخلہ کو اس ای میل پر بھیجیں comunicazione.cittadinanza@interno.it 


ورنہ آپ کی اطالوی شہریت کی درخواست میں مسئلہ آسکتا ہے باقی مزید تفصیل کیلئے آپ نیچے دی گئی ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے