فرانس غیر ملکیوں کیلئے نیا امیگریشن بل | French Senat New Immigration Bill Approved 2023 - 2024

فرانس غیر ملکیوں کیلئے نیا امیگریشن بل | French Senat New Immigration Bill Approved 2023 - 2024
فرانس میں مقیم غیر ملکی افراد جو کہ بغیر ڈاکومنٹس کے ہیں اُن کیلئے نئے سخت قانون کی منظوری امیگریشن کے تحت لیگل پیپرز بھی نہیں ملیں گئے جبکہ ایک اور بڑی سہولت بھی ختم کر دی گئی۔ 


 تفصیلات کے مطابق فرانس میں مقیم ہزاروں کی تعداد میں رہنے والے بغیر ڈاکومنٹس کے تارکین وطن کیلئے فرانسیسی پارلیمنٹ میں نئے بل کی منظوری ہوئی ہے دائیں بازو کی جماعت کی طرف سے جس کے پارلیمنٹ میں ارکان بھی زیادہ ہیں۔


 جیسا کہ گذشتہ سال سے فرانس میں مقیم غیر ملکی بغیر ڈاکومنٹس والوں کیلئے حکومت کی طرف سے بل پیش کیا گیا تھا کہ اس وقت فرانس میں جن شعبوں میں ورکرز کی کمی ہے امیگریشن اوپن کر کے الیگل امیگرنٹس کو فرانس کے لیگل ڈاکومنٹس دئیے جائیں تو اب اس بل کو نامنظور کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی غیر ملکی افراد کو جو میڈیکل کی فری سہولت ملتی تھی اُس کو بھی ختم کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ نئی منظوری میں نئے قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے جو کہ خاص طور پر فیملی والوں کیلئے ہے مطلب پہلے فیملی والوں کو جب اسائلم اسٹیٹس مل جاتا تھا تو 6 ماہ میں اُن کو رہائش اور باقی کے جو بینیفٹ ہوتے ہیں وہ ملنا شروع ہو جاتے تھے لیکن اب اس کی معیاد کو بڑھا کر 2 سال کر دیا گیا ہے جو فرانس میں مقیم بغیر ڈاکومنٹس والوں کیلئے بڑی بُری خبر ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے