اٹلی،فرانس،جرمنی سمیت یورپ میں آنے والے پاکستانیوں کیلئے نیا قانون یورپی ملک یونان کا بڑا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی یورپ میں غیر قانونی طریقہ سے آنے والے پاکستانیوں کا سب سے پہلے جو دروازہ سمجھا جاتا ہے وہ یورپی ملک یونان ہے لیکن اب یونانی حکومت کی جانب سے بزنس فیصلہ کر لیا گیا ہے جس سے اب پاکستانیوں کو سیاسی پناہ 99 فیصد نہیں ملے گی اور ان کو اپنے وطن واپس ڈیپورٹ کر دیا جائے گا کیونکہ پاکستان کو یونانی حکومت نے محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے اور پاکستان کو ایک پرامن ترقی پسند اور دنیا کا خوبصورت ترین ملک قرار دیا ہے۔
خیال رہے پاکستانی یورپ کی ڈنکی لگا کر سب سے پہلے یونان میں ہی داخل ہوتے تھے جس کے بعد وہ آگے دوسرے یورپی ملک اٹلی،فرانس،جرمنی جیسے ممالک میں داخل ہوتے تھے لیکن اب پاکستانیوں کیلئے یونانی حکومت کی جانب سے جو قانون پاس کیا گیا ہے اُس کے بعد یورپی یونین کی جانب سے بھی ہری جھنڈی دے دی گئی ہے جس سے اب اٹلی،فرانس، جرمنی جیسے ممالک میں پاکستانی غیر قانونی طریقہ سے داخل نہ ہو سکیں گئے۔
جبکہ اسائلم کی درخواست دینے والے پاکستانیوں کی فوری طور پر انکوائری ہوگی اگر تو وہ واقعی اسائلم کے حقدار ہوئے تو تب ان کو اسائلم مل جائے گی اگر نہیں تو فوری طور پر ڈیپورٹ کر دیا جائے گا۔
0 تبصرے