اٹلی حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا قانون | Italy Govt New Law for Immigrants

اٹلی حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا قانون | Italy Govt New Law for Immigrants
اٹلی حکومت کا نیا قانون بڑا اعلان غیر ملکی غیرقانونی تارکین وطن کی منتقلی کا معاہدہ ہو گیا۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت نے گزشتہ سال تیونس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی ناکامی اور یورپی سطح پر غیرقانونی تارکین وطن کے معاملے پر خاطر خواہ نتائج نہ نکلنے پر اب بلآخر البانیہ کے ساتھ غیرقانونی تارکین وطن کی منتقلی کا معاہدہ کر لیا ہے۔جس کہ مطابق اٹلی البانیہ میں تارکین وطن کے لیے 2 کمپس کھولے گا جن میں 3 ہزار غیرتارکین تارکین کو رکھنے کی گنجائش ہو گی۔اس معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان اٹالین وزیر اعظم جارجیا میلونی اور البانیوی وزیر اعظم ایدی روما کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔


 معاہدے کے مطابق البانیہ کی سرزمین پر قائم کردہ ان دو کمپس میں صرف ایسے غیر قانونی تارکین وطن کو ہی منتقل کیا جائے گا جن کو اٹالین کوسٹ گارڈ، گواردیا دی فنانسا یا دیگر اٹالین فورسز بحیرہ روم سے ریسکیو کریں گیں۔واضح رہے جو تارکین وطن اٹالین بندرگاہوں یا مین لینڈ اٹلی پر پہنچیں گے ان کو البانیہ منتقل نہیں کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے