جرمن حکومت نیا ڈیپورٹ قانون | Germany New Deportation Law for Immigrants

جرمن حکومت نیا ڈیپورٹ قانون | Germany New Deportation  Law for Immigrants
جرمنی میں مقیم غیر ملکی افراد کیلئے جرمن حکومت کی جانب سے نیا ڈیپورٹ قانون تیار کر لیا گیا جبکہ جرمن چانسلر اور وزارت داخلہ کا بھی سخت بیان آ گیا۔


 تفصیلات کے مطابق جرمن حکومت نے جرمنی میں رہنے والے غیر ملکیوں کیلئے نئے ڈیپورٹ قانون کو تیار کر لیا ہے جس سے اب جرمنی سے لاکھوں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا اور جرمن چانسلر اور وزارت داخلہ کا جو بیان آیا ہے اُس کے مطابق جرمنی میں ایسے غیر ملکیوں کو اب جرمنی میں قیام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جن کے پاس جرمنی کے قانونی دستاویزات نہیں ہیں یا پھر جن غیر ملکی امیگرنٹس کے کیس مسترد ہو چکے ہیں اُن کو بھی فورا ڈی پورٹ کیا جائے گا۔




 خیال رہے جرمن حکومت کی جانب سے اس رواں سال 2023 سے ابھی تک 7 ہزار 861 لوگوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور گذشتہ سال 2022 کی نسبت اس سال ڈیپوٹیشن کے عمل میں جرمنی نے 27 فیصد اضافہ کیا ہے اور اب جو نیا ڈی پورٹ قانون لاگو ہوا ہے اس کے بعد سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں جرمنی سے ڈیپوٹیشن ہو گی۔  




واضع رہے کہ نئے قانون کے مطابق جرمن پولیس کو مزید اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ گھروں میں چھاپے مارے گی اور الیگل امیگرنٹس کو اُٹھائے گی جبکہ نئے قانون کے مطابق اب پولیس حراست میں 10 دن کے بجائے 28 دن تک رکھ سکے گی مطلب کہ 28 دن کے اندر اندر 100 فیصد ڈی پورٹ کیا جائے گا۔




 مزید تفصیل کیلئے نئے قانون سے متعلق جو آفیشل نیوز لنک ہے وہ نیچے درج ذیل ہے آپ خود سے بھی اُس کو پڑھ سکتے ہیں 👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے