اٹلی حکومت کی جانب سے شاندار اقدام اٹلی نے غزہ کی مظلوم عوام کے لئے ہسپتال پر مبنی بحری جہاز غزہ کی طرف بھیج دیا
تفصیلات کے مطابق اٹلی نے غزہ کے زخمی شہریوں کے علاج کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔جس میں غزہ کے قریب ایک ایسا بحری جہاز بھیجا جارہاہے جو کہ اسپتال کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ خصوصی بحری جہاز غزہ کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔ اس بحری جہاز میں کل 170 افراد کا عملہ موجود ہے ۔
میڈیا کے مطابق اٹلی کی جانب سے ایک فیلڈ اسپتال بھی غزہ بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 214 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 569 ہوگئی ہے۔
خبر کے مطابق شہید ہونے والے افراد میں 4324 بچے، 2823 خواتین اور 649 معمر افراد بھی شامل ہیں۔اس عرصے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 26 ہزار 475 فلسطینی زخمی ہوئے۔7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 193 طبی ورکرز شہید جبکہ 45 ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا ہے۔
0 تبصرے