فرانس حکومت غیر ملکیوں کیلئے نیا قانون | France Govt New Law for Immigrants + Deportation fast

فرانس حکومت غیر ملکیوں کیلئے نیا قانون | France Govt New Law for Immigrants + Deportation fast
فرانس میں مقیم غیر ملکی افراد کیلئے فرانسیسی حکومت کی جانب سے نیا ڈیپورٹ قانون تیار کیا جا رہا ہے اور فرانس پارلیمنٹ میں اس نئے ڈیپورٹ قانون کی تجویز پیش کی گئی ہے۔  


تفصیلات کے مطابق فرانس حکومت نے فرانس میں رہنے والے غیر ملکیوں کیلئے نئے ڈیپورٹ قانون کو تیار کر لیا ہے جس سے اب فرانس سے لاکھوں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا اور فرانس پارلیمنٹ میں اس سے متعلق تجویز بھی پیش کر دی گئی ہے۔ جبکہ فرانسیسی وزارت داخلہ کا جو بیان آیا ہے اُس کے مطابق فرانس میں ایسے غیر ملکیوں کو اب فرانس میں قیام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جن کے پاس فرانس کے قانونی دستاویزات نہیں ہیں یا پھر جن غیر ملکی امیگرنٹس کے کیس مسترد ہو چکے ہیں اُن کو بھی فورا ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ 


خیال رہے فرانس حکومت کی جانب سے اس رواں سال 2023 سے ابھی تک 3 ہزار سے زاہد لوگوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور گذشتہ سال 2022 کی نسبت اس سال ڈیپوٹیشن کے عمل میں فرانس نے 15 فیصد اضافہ کیا ہے اور اب جو نیا ڈی پورٹ قانون لاگو ہوا ہے اس کے بعد سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں فرانس سے ڈیپوٹیشن ہو گی۔


 واضع رہے کہ فرانس کے اس نئے ڈیپورٹ قانون کی تجویز میں فرانسیسی پولیس کو مزید اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ گھروں میں چھاپے مارے گی اور الیگل امیگرنٹس کو اُٹھائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے