Italy INPS Carat Dedicata a te 5520 Update | Italy Good News for Immigrants 2023

Italy INPS Carat Dedicata  a te  5520 Update | Italy Good News for Immigrants 2023
اٹلی: INPS کی طرف سے Carta Dedicata a te کے 5520 نئے کارڈز کا اجراء۔




جیسا کہ آپ کو معلوم ہے گزشتہ دنوں 15 ہزار سے کم ISEE والی ایسی فیملیز جو کہ تین سے زائد افراد پر مشتمل ہیں کو Carta Dedicata a te کے نام سے خریداری کے لیے کارڈز دیے گے تھے۔ جو کہ ایسی تمام فیملیز کو نہیں مل سکے تھے۔INPS نے اب مزید 5520 نئے کارڈز کا اجراء کر دیا ہے۔اس کا مقصد باقی رہ جانے والی فیملیز کو کارڈز مہیا کرنا ہے۔تاہم اس کے باوجود یہ کارڈ تمام فیملیز کو نہیں مل سکیں گے۔جو فیملیز کوٹے میں آئیں گی صرف انہیں کو ہی دیا جائے گا۔ پہلے کی طرح ایسی تمام فیملیز جن کو یہ کارڈز دیے جانے ہیں۔ ان کو کمونے کی طرف سے لیٹر یا میسج موصول ہو گا۔اس لیٹر یا میسج کے ساتھ آپ اپنے قریبی پوسٹ آفس جا کر اپنا کارڈ وصول کر سکیں گے۔ معاشی ماہرین کے مطابق Carta Dedicata a te میں موجود 382 یورو خرچ کرنے کے بعد دوبارہ اسی سال یا اگلے سال کے شروع میں INPS کی طرف سے دوبارہ Ricarica کر دیا جائے گا۔تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے