Italy Govt New Deportation Law Pass for immigrants 2023 - 2024 | Italy breaking News

Italy Govt New Deportation Law Pass for immigrants 2023 - 2024 | Italy breaking News
اٹلی حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نہایت سخت قانون لاگو اب اٹلی میں اسائلم کرنا مشکل کی نکہ حکومت کرے گی سیدھا ڈی پورٹ۔


 تفصیلات کے مطابق تو جس کا ڈر تھا آخر کار وہ ہو گیا کیونکہ اٹلی حکومت کی جانب سے غیر ملکی افراد کیلئے سخت قانون کی منظوری ہو گئی ہے جبکہ اس قانون پر باقاعدہ دستخط بھی کر دئیے گئے ہیں اٹلی میں غیر ملکی غیر قانونی تارکین وطن کی اتنی بڑی تعداد کی آمد کے بعد اٹلی میں cabinet کی میٹنگ ہوئی ہے جس میں غیر ملکی افراد کیلئے یہ سخت قانون کو پاس کیا گیا ہے جس میں یورپی یونین کی جانب سے بھی اٹلی کو فُل سپورٹ کی گئی ہے۔ 


 جو اطالوی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے اس میں واضع طور پر بتا دیا گیا ہے کہ پہلی بار اٹلی اب غیر قانونی غیر ملکی افراد کو حراست میں رکھے گا جبکہ 18 ماہ کی قید دی جائے گی اور اُس کے فورا بعد اٹلی سے غیر قانونی غیر ملکی افراد کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا مطلب کہ اب اٹلی نے غیر ملکی افراد کیلئے اپنے دروازے بند کرنے کا بڑا سخت فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد اب اٹلی میں اسائلم کا کیس کرنا نہایت مشکل ہو جائے گا۔


 کیونکہ جو بھی اسائلم کرے گا اُس کو 18 ماہ حراست میں ہی رکھا جائے گا اور پھر اُس کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اس کا اثر یعنی کہ اس نئے سخت قانون کا اثر اٹلی میں پہلے سے موجود جو اسائلم سیکرز ہیں جنوں نے سیاسی پناہ لی ہوئی اُن پر بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ 


 باقی ایک بار پھر بتا دیں کہ اٹلی اس سخت قانون کے فیصلے پر یورپی یونین کی طرف سے بھی اتفاق رائے ہو گی ہے اور یورپی یونین کو بھی اس سخت قانون سے کوئی مسلہ نہیں ہے جبکہ یورپی ملک جرمنی اور فرانس کی طرف سے بھی اٹلی کے اس نئے سخت قانون کو قبول کیا گیا ہے۔ 


باقی مزید تفصیل کیلئے نیچے حکومت کا آفیشل نیوز لنک بھی موجود ہے آپ خود سے بھی اس کو پڑھ سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے