سپین میں رہنے والوں کے لیے حکومت کی جانب سے نیا قانون لاگو جو کہ غیر ملکیوں سمیت سب پر نافذ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سپین حکومت کی طرف سے میڈیکل لینے والوں کے لیے نیا قانون نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں حکومت کی طرف سے جو وضاحت دی گئی ہے اُس کے تحت ایسے افراد یا غیر ملکی جو کہ مسلسل ایک سال تک میڈیکل باخا لیں گے تو اُس کے بعد حکومت اپنی نگرانی میں آپ کا معائنہ کروائے گی جس میں تین صورتیں آپ کو حکومت کی طرف سے دی جائیں گی۔
نمبر 1 اگر آپ کا میڈیکل ٹھیک نکلتا ہے تو آپ کو حکومت کی جانب سے ایک مخصوص ٹائم دیا جائے گا جس میں آپ کو دوبارہ سے کام جوائن کرنا ہو گا۔
نمبر2 اگر آپ کا میڈیکل باخا پہلے کی نسبت ٹھیک ہو رہا ہے تو ایسی صورت میں آپ کو 3 سے 6 ماہ کا وقت دیا جائے گا جس میں آپ نے اپنا میڈیکل کروانا ہو گا اور جو آپ کو سلری ملتی ہے وہ 70 فیصد تک ملے گی۔
نمبر3 آخر میں اس نئے میڈیکل قانون میں حکومت کی طرف سے جو شک رکھی گئی ہے اُس کے مطابق اگر آپ کے میڈیکل میں serious مسلہ ہے اور آپ کام کرنے کے قابل نہیں رہے تو ایسی صورت میں پھر آپ کو سپین حکومت کی طرف سے پینشن لگا دی جائے گی۔
0 تبصرے