اٹلی امیگریشن اوپن گُڈ نیوز غیر ملکیوں کیلئے | Italy Sanatoria Immigration Open For Immigrants 2023 | Good News

اٹلی امیگریشن اوپن گُڈ نیوز غیر ملکیوں کیلئے | Italy Sanatoria Immigration Open For Immigrants 2023 | Good News
اٹلی حکومت کی جانب سے اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے اٹلی میں پہلے سے موجود امیگرنٹس کو بڑا فائدہ ہو گا اور اٹلی کے لیگل ڈاکومنٹس سمیت بعد میں اٹلی کے مستقل ڈاکومنٹس بھی لیے جا سکیں گے۔


 تفصیلات کے مطابق اٹلی کے پارلیمنٹ میں سابق وزارت داخلہ اور موجود حکومت کے نائب ویزاعظم ماتیو سالوینی کی جانب سے ایک نیا بل نیا قانون پیش کیا گیا ہے جس سے اٹلی میں پہلے سے موجود ایسے افراد جو کہ سال 2022 میں اٹلی کی دیکریتو فلوسی امیگریشن کے تحت 9 ماہ کے ویزہ پر آئے تھے اور اُن کی جو 9 ماہ والی سجورنو تھیں وہ ختم ہو چکی ہیں تو اُن کو ایک سال کے لیے extend کرنے کا یہ نیا بل نیا قانون ماتیو سالوینی کی جانب سے اطالوی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ 


 جبکہ بتایا جا رہا ہے چونکہ اس وقت حکومت بھی اس سیاسی پارٹی کی ہے جس کے برعکس اس قانون کو بہت جلد منظوری مل جائے گی جس سے بہت سے غیر ملکی افراد کو بھرپور فائدہ ہو گا اور جو ایک سال کی سجورنو اُن کو ملے گی بعد میں اُس کو ری نیو بھی کروایا جا سکے گا اور اٹلی میں اگر آپ لیگل پانچ سال کا وقت گزر لیتے ہیں تو اٗس کے بعد آپ اٹلی کے مستقل ڈاکومنٹس جس کو کارتا دی سجورنو بھی کہا جاتا ہے وہ بھی حاصل کر سکیں گے جو کہ اٹلی میں غیر ملکیوں کے لیے اس موجودہ اطالوی حکومت کی طرف سے بڑا ہی اہم اور زبردست پیشرفت ہونے جا رہی ہے۔ 


 خیال رہے کہ ابھی ماتیو سالوینی کی جانب سے اطالوی پارلیمنٹ میں اس بل کو پیش کیا گیا ہے نہ کہ ابھی یہ قانون بنا ہے لیکن بہت جلد اطالوی حکومت اس نئے بل نئے قانون کو حتمی شکل دے سکتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے