فرانس حکومت کی جانب سے بڑی گُڈ نیوز خاص طور پر غیر ملکیوں کے لیے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائی ممالک کے افراد کو فرانس حکومت کی طرف سے ویزے اور ولیکم کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اس وقت نہ صرف فرانس بلکہ دیگر یورپی ممالک بھی ورکرز کی کمی کی قلت کا شکار ہیں اور نئے نئے قوانین اور فیصلے کیے جارہی ہیں جس سے وہ اپنے ملک میں ورکرز کی قلت کو پورا کر سکیں اسی طرح اب فرانس حکومت کی طرف سے جو تازہ ترین رپورٹ جاری کی گئی ہے اُس کے مطابق فرانس میں اس وقت خاص طور پر لیبر ورکرز کی کافی زیادہ قلت ہے جس کی وجہ سے فرانسیسی حکومت نے یہ بڑا فیصلہ کیا ہے کہ وہ لیگل طریقے سے ورکرز کو فرانس میں ولیکم کریں گے۔
خیال رہے کہ ورکرز کے لیے سیزنیل اور نان سیزنیل ویزوں سے متعلق پارلیمنٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے جو کہ اشیائی ممالک کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے جس میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش جیسے ممالک سے بھی ورکرز کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے حکومت کا کہنا ہے کہ وہ جلد اس معاملے پر یعنی کہ جو تجویز دی گئی ہے اس پر اہم قدم اُٹھائیں گے اور ایک سمری تیار کریں گے کہ کس حساب سے اور کس قانون کے تحت لوگوں کو فرانس میں کام کی مد سے بُلایا جائے۔
اگر اس نئی تجویز کو فرانسیسی پارلیمنٹ سے منظوری مل جاتی ہے تو اس کے بعد ہزاروں کی تعدا میں غیر ملکی فرانس میں لیگل آ سکیں گے اور فرانس کے ڈاکومنٹس بھی لے سکیں گے جبکہ اس سے پہلے فرانس میں مقیم غیر ملکی جو کہ بغیر ڈاکومنٹس ہیں اور اُن کو فرانس میں رہتے ہوئے پانچ سال کا وقت ہو گیا ہے اُن کو دو سال کا رہائشی اجازت نامہ فرانس کا دینے سے متعلق بھی قانون سازی کی جا رہی ہے۔
0 تبصرے