اٹالین ایمبیسی سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری | Italian Embassy Pakistan Good News for Pakistanis

اٹالین ایمبیسی سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری | Italian Embassy Pakistan Good News for Pakistanis
اٹلی میں موجود پاکستانی کمیونٹی سمیت جن افراد نے پاکستان سے اٹلی میں آنا ہے ورک ویزوں پر اُن سب کے لیے بڑی سہولت اور گُڈ نیوز اٹلی سے فیملی اپلائی کرنے سمیت اٹلی کا ورک پرمٹ بھی اب جلدی ملے گا۔ 






 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود اطالوی سفارتخانہ کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ 8 مئی کو اٹلی Roma میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں اطالوی سفارتخانہ میں جو لوگوں کو اپوئمنٹ سمیت فیملی ویزہ اور ورک ویزوں سے متعلق مسائل چل رہے ہیں اُن کو حل کروانا تھا اور اب آخر کار اس حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ 


https://www.youtube.com/watch?v=uefIfoi8K3Y



 اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کو پچھلے دو تین سالوں سے اپنی فیملی کو اٹلی میں بُلوانے کے لیے بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ اٹلی کے ورک ویزوں سے متعلق بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے لوگوں کو خیال رہے کہ ورک ویزوں سے متعلق تو اتنے زیادہ مسائل ہیں کہ ورک ویزوں کی جو مدت ہوتی ہے وہ ختم ہو جاتی لیکن بندہ اپنے ویزہ کا بس انتظار ہی کرتا رہتا ہے اور ورک ویزہ یا پھر جو نولااُستا ہوتا ہے وہ ضائع ہو جاتا ہے۔






 لیکن اب اطالوی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اس معاملے پر باقاعدہ نوٹس لیا گیا ہے جس کے بعد اطالوی سفارتخانہ اسلام آباد میں موجود اطالوی سفیر کی جانب سے ایک اہم بیان جاری ہوا ہے جس کے تحت ایک ہاٹ لائن کو قائم کیا گیا ہے اور جن پاکستانیوں کے فیملی ویزہ ,Legalisation کا عمل یا پھر ورک ویزہ نولااُستا کا جو پروسس ہے وہ بہت زیادہ غیر معمولی تا خیر کا شکار ہے یا پھر کوئی بھی ایمرجنسی نوعیت کا کیس ہے تو اس طرح کے تین کیسز میں اب اطالوی سفارتخانہ سے اس ہاٹ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 






 اٹلی سے جن لوگوں نے اطالوی سفارتخانہ اسلام آباد سے رابطہ کرنا ہے اُن کے لیے واٹس ایپ نمبر درج ذیل ہے 00923306183825 یہ اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی جو ہے وہ اس نمبر پر رابطہ کریں گے بذریعہ WhatsApp آپ کو اس نمبر پر اپنے نام کے ساتھ اپنے کیس سے متعلق تمام معلومات دینی ہو گی جس کے بعد آپ کو اطالوی سفارتخانہ کی طرف سے جلد از جلد جواب دیا جائے گا۔ 






 جبکہ وہ افراد جو کہ پاکستان میں ہیں اُن کے لیے جو ہاٹ لائن نمبر ہے یعنی کہ واٹس ایپ نمبر 0301-6183825 ہے آپ اس ہاٹ لائن پر اپنے پورے نام کے ساتھ جو بھی آپ کے ویزہ سے متعلق مسلہ ہے بتائیں گے یا پھر اپوئمنٹ نہیں مل رہی تو آپ اس نمبر پر بتا سکتے ہیں جس کے بعد اطالوی سفارتخانہ آپ کو جلد از جلد جواب دے گا خیال رہے پاکستانی کمیونٹی اٹلی کے لیے اطالوی ایمبیسی پاکستان سے اگلے 15 دنوں میں مزید بڑی گُڈ نیوز آنے کی متوقع ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے