اٹلی،فرانس،جرمنی،سپین سمیت یورپ کے 27 شینجین ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے یورپی یونین کی جانب سے نیا امیگریشن قانون پاس اب یورپ میں رہنے والے وہ غیر ملکی افراد جو کہ بغیر ڈاکومنٹس ہیں اُن کو بڑا فائدہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کا ایک اجلاس جو کہ یورپی ملک لکسمبرگ میں چند دن قبل ہوا ہے جس میں شینجین ممالک اٹلی،فرانس،جرمنی،سپین سمیت باقی کے یورپی ممالک کے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے درمیان ایک میٹینگ ہوئی جس میں یورپ میں مقیم غیر ملکی اسائلم سیکرز کے لیے نیا امیگریشن قانون نیا معاہدہ ہوا ہے جس سے اب ایسے غیر ملکی جو کہ یورپ کے کسی بھی ملک میں اسائلم سیکرز ہیں بغیر دستاویزات ہیں اور ڈبلن قانون کے زمرے میں آتے ہیں ایک تو اُن کو بڑی سہولت ملے گی اس نئے اسائلم سیکرز امیگریشن قانون کے تحت جبکہ جو نئے اسائلم سیکرز یورپ کے کسی بھی ملک میں آئیں گے اُن کو بھی یورپی یونین کے اس نئے قانون کے مطابق کسی بھی یورپی ملک میں سیاسی پناہ کرنے کی اجازات ہو گی۔
مطلب کہ یورپ میں جو ڈبلن قانون ہے اُس کو ختم کر دیا جائے گا اور اب یورپی یونین کا یہ نیا امیگریشن قانون غیر ملکی اسائلم سیکرز پر لاگو ہو گا خیال رہے بتایا گیا ہے کہ جو بھی یورپی ملک اس قانون کی خلاف ورزی کرے گا اُس کو ایک اسائلم سیکر کے حساب سے یورپی یونین کو 20 ہزار یورو کا جرمانہ دینا ہو گا اس کے علاوہ جن لوگوں کے ڈبلن قانون تحت فنگرز ہوئے ہیں اس قانون کے لاگو ہوتے ہی اُن کے فنگرز بھی ختم ہو جائیں گے جو کہ یورپ پورے میں رہنے والے ایسے غیر ملکیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو کہ ڈبلن قانون کے خاتمے کا انتظار کر رہے تھے۔
0 تبصرے