اٹلی یورپ کے سہانے خواب سجائے پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے افراد کے ساتھ ایک بار پھر سے بڑا حادثہ۔
تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف اٹلی کی حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکین کی آمد پر چھ ماہ کے لیے ایمرجنسی لگا رکھی ہے وہاں ہی غیر ملکیوں کی غیر قانونی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ایک بار پھر سے پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے افراد کے ساتھ بڑا حادثہ پیش آ گیا ہے غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے اٹلی جانے کی کوشش میں یونان میں کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ہے اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس کشتی میں 400 کے قریب افراد سوار تھے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جبکہ ابھی تک 59 تارکین وطن کی ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو کر لیا گیا اور 104 غیر قانونی تارکین وطن کی جان بچا لی گئی ہے خیال رہے بتایا جا رہا کہ اس شپ میں یعنی کہ ان 400 افراد میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو آنکھوں میں اٹلی یا پھر یورپ کے کسی اور ملک کے سہانے مستقبل کے خواب سجائے بیٹھے تھے اور حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔
0 تبصرے