یورپ میں رہنے والوں کیلئے نیا قانون | Eu - Residents New ETA Law Passed 2023

یورپ میں رہنے والوں کیلئے نیا قانون | Eu - Residents New ETA Law Passed 2023
اٹلی،جرمنی،فرانس،سپین،پرتگال یا پھر یورپ کے جس بھی ملک میں ہیں یورپی یونین کے باشندوں پر نیا قانون لاگو کر دیا گیا اب آپ کو ETA کروانا ہو گا تب ہی سفر کر سکیں گے۔






 تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے تمام ممالک کے باشندوں کے لیے نیا ETA قانون کو لاگو کر دیا گیا اب سفر کرنے کے لیے پہلے ETA کروانا ہو گا دراصل جب سے یورپ اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ ہوا ہے دونوں کے درمیان اس ETA کے قانون کو لاگو کرنے کا سوچا جا رہا تھا لیکن یورپی یونین کی جانب سے تو پہل نہیں کی گئی لیکن برطانیہ کی طرف سے اس قانون کو یورپی یونین کے باشندوں کے لیے لاگو کر دیا گیا ہے یعنی ابھی کوئی بھی شخص یورپی یونین کے کسی بھی ملک سے یوکے جانا چاہے گا اُسے پہلے ETA جس کی فُل فارم ELECTRONIC TRAVEL AUTHORIZATION ہے کروانا ہو گا، خیال رہے کہ یہ سسٹم امریکہ،کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں پہلے سے چل رہا ہے لیکن اب برطانیہ کی طرف سے بھی اس کو شروع کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ یہ جو نیا ETA کا سسٹم ہے جو بھی فرد اس کو کروائے گا اُس کا ETA پانچ سال تک ویلیڈ ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے