اٹلی امیگریشن 2023 اپڈیٹ | Italy Immigration 2023 Update

اٹلی امیگریشن 2023 اپڈیٹ | Italy Immigration 2023 Update
اٹلی فلوسی امیگریشن اپلائی کرنے والے پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے افراد کے لیے انتہائی اہم اور ضروری معلومات جب آپ کو فلوسی امیگریشن کے تحت اٹلی کا ورک ویزہ مل جاتا ہے تو آپ کیلئے یہ کام کرنا بہت ضروری ہے اگر یہ نہیں کرتے تو آپ اٹلی میں الیگل ہو جائیں گے جو کہ آپ کے لیے مشکل ہو گی۔






 تفصیلات کے مطابق ایسے افراد جو کہ پاکستان،انڈیا،بنگلہ دیش یا پھر کسی اور ملک سے دیکریتو فلوسی امیگریشن کے تحت آتے ہیں اٹلی میں تو آپ پر یہ لازم ہوتا ہے اٹلی انٹر ہونے کے بعد آپ نے اگلے 8 دن میں اپنے کام کے مالک کے ساتھ یعنی جس نے آپ کو کام کا کنٹریکٹ دیا ہے اُس کے ساتھ آپ نے پرفیتورا میں جانا ہوتا ہے لیکن اگر آپ کا کام کا مالک جس نے آپ کو کام کا کنٹریکٹ دے کر اٹلی میں بُلوایا ہے وہ آپ کے ساتھ پرفیتورا میں نہیں جاتا تو اس میں آپ کو ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں آپ نے اکیلے جانا ہے پرفیتورا میں ہاں آپ اپنے ساتھ کسی وکیل یا پھر Translator کو ساتھ لے کر جا سکتے ہیں کیونکہ آپ کو اٹالین زبان نہیں آتی اور جب آپ پرفیتورا میں جائیں گے تو آپ نے پرفیتورا والوں سے کُٹ لینی ہے attesa occupazione کی یعنی کے کام کی تلاش کے لیے جو کُٹ ہوتی ہے وہ آپ کو لینی ہے خیال رہے یہ آپ کو اُس صورت میں ہی ملے گی اگر آپ کے کام کا مالک کنٹریکٹ نہیں دے رہا بھاگ گیا ہے تو ایسی صورت میں آپ نے یہ کُٹ پرفیتورا سے لے کر Poste کے ذریعے کستورے کو بھیجنی ہے جس کے بعد کستورے والے آپ کو attesa occupazione مطلب کام تلاش کرنے کے لیے ایک سال کی سجورنو جاری کر دیں گے جبکہ اگر آپ آٹھ دن سے پہلے پہلے کوئی اور کام کا مالک تلاش کر لیتے ہیں تو آپ اُس کے ساتھ پرفیتورا میں جائیں گے وہ نیا contratto di soggiorno دستخط کرے گا جس کے بعد آپ کی دو سال والی سجورنو جو ہے وہ منظور ہو جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے