یورپ میں اسائلم والوں کیلئےُیورپی یونین کا نیا قانون | EU - New Law for Asylum Seekers

یورپ میں اسائلم والوں کیلئےُیورپی یونین کا نیا قانون | EU - New Law for Asylum Seekers
اٹلی،فرانس،جرمنی،سپین سمیت پورے یورپ میں رہنے والے غیر ملکیوں کیلئے یورپی یونین کا نیا قانون ڈبلن معاہدہ ختم اب نئے قانون کے تحت غیر ملکیوں اسائلم سیکرز کو ڈیل کیا جائے گا جبکہ 6 ماہ میں ہی کیس ختم اور ڈیپورٹ بھی کیا جائے گا۔  






تفصیلات کے مطابق جیسا کہ چند دن قبل یورپی یونین کے تمام ممالک کے وزارت داخلہ کی یورپی ملک لکسمبرگ میں میٹنگ ہوئی تھی جس میں پورے یورپ میں مقیم اسائلم سیکرز کیلئے نئے قوانین کو فائنل کیا گیا تھا اور اس وقت جو یورپ میں ڈبلن قانون چل رہا ہے اُس کو ختم کرنے کا کہا گیا تھا لیکن اب اس حوالے سے جو نئی نیوز اپڈیٹ آئی ہے اُس کے مطابق نیا یورپی یونین کا جو غیر ملکیوں اسائلم سیکرز کے لیے قانون آنے جا رہا ہے وہ ڈبلن قانون سے بھی زیادہ سخت ہونے والا ہے۔ 






 تازہ ترین نیوز کے مطابق بتایا گیا ہے یورپ میں جو بھی غیر قانونی تارکین اب اسائلم کریں گے یا پھر جنوں نے پہلے ہی اسائلم کا کیس لگایا ہوا ہے تو اب اس نئے قانون کے تحت سب کے کیس کو 6 ماہ کلئیر کیا جائے گا جبکہ کیس پاس ہونے کی صورت میں دو سال کا رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا اور اگر کیس خدانخواستہ رجیکٹ ہو جاتا ہے تو پھر 6 ماہ کے بعد یورپ سے ڈیپورٹ کر دیا جائے گا اور آپ کا کیس رجیکٹ ہونے کی صورت میں آپ یورپ کے کسی بھی ملک میں اسائلم کیس نہیں لگا سکیں گے جبکہ 6 ماہ ہی ڈیپورٹ کر دیا جائے گا۔





 خیال رہے یورپی یونین کا یہ نیا قانون اسی رواں سال 2023 سے لاگو ہو جائے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ اگلے سال جنوری 2024 کے آغاز سے ہی یہ نیا قانون یورپی یونین کا قانون لاگو کر دیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے