اٹلی €382 بونس سب کیلئے | Italy Bonus Carta Risparmio 382€ 2023 for Everyone

اٹلی €382 بونس سب کیلئے | Italy Bonus Carta Risparmio 382€ 2023 for Everyone
اٹلی حکومت کی جانب سے 27 جون 2023 سے اٹلی میں رہنے والوں کے لیے نیا بونس ملنے جا رہا ہے جو کہ اٹلی میں تقریباً سب ہو ہی ملے گا جس میں حکومت کی جانب سے 382 یورو کی رقم ملے گی۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں رہنے والوں کو اطالوی حکومت کی جانب سے بونس 382 یورو ملنے جا رہا ہے جو کہ آنے والی تاریخ 27 جون 2023 سے اٹلی میں تقریباً سب کو ہی ملنا ہے اس 382 یورو کے بونس کو لینے کے لیے کیا Requirements حکومت کی طرف سے رکھی گئی ہیں اور دوماندہ کیا کرنا ہو گا مکمل تفصیل آپ کو بتائیں گے اور اس بونس کو کیا نام دیا گیا ہے وہ بھی بتائیں گے اس لیے غور سے سُن لیں اصل میں یہ بونس کارڈ کی صورت میں ملے گا اطالوی حکومت کی جانب سے اٹلی کے ہر کمونے کو اس بونس کی رقم دی جائے گی اور پھر بعد میں کمونے والے اس بونس کی رقم کو تقسیم کریں گے اُن فیملز کے ساتھ یا پھر اُن لوگوں کے ساتھ جن کے ایزے 15 ہزار یورو ہیں اس بونس کو کارتا دی risparmio کا نام دیا ہے اور اس بونس کے لیے دوماندہ کرنے کی ضرورت نہیں۔






 اس کے علاوہ خیال رہے اس بونس کو لینے کے لیے حکومت کی طرف سے ایک اور بھی خاص شرط رکھی گئی ہے کہ آپ اٹلی میں رہتے ہوئے کسی اور قسم کی کوئی حکومتی امداد نہ لے رہے ہوں خیال رہے کہ جو ایزوں کی شرط رکھی گئی ہے 15 ہزار یورو اس لسٹ میں اٹلی میں بہت سی فیملز اور لوگ آتے ہیں اس لیے یہ 382 یورو کا بونس اٹلی میں بہت سے لوگوں کو ملے گا واضع رہے کہ اگر کوئی ریدیتو دی چیتادینسا، ناسپی وغیرہ لے رہے ہیں تو پھر آپ کو یہ کارڈ 382 یورو کا نہیں ملنا اس کے علاوہ یہ کمونے والوں پر انحصار ہے کہ اُنھوں نے اپنے کمونے میں کس کس فیملی کو یا پھر فرد کو یہ بونس دینا ہے اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کے پورے اٹلی میں 13 لاکھ کے قریب فیملز ہیں جن کو یہ بونس 382 یورو ملنا ہے جبکہ جن لوگوں کو یہ 382 یورو کا کارڈ ملنا ہے یہ 31 دسمبر 2023 تک ویلیڈ رہے گا جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کو یہ کارڈ ملے گا اُن کے لیے لازمی ہے کہ وہ 15 ستمبر تک اس کارڈ کے ذریعے خریداری ضرور کریں اور جو لوگ نہیں کریں گے تو ایسی صورت میں اُن کا یہ کارڈ expire ہو جائے گا آپ کو بھی آپ کے کمونے کی جانب سے یہ کارڈ مل سکتا ہے اس لیے اس سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے