کشتی حادثے میں ملوث مرکزی ایجنٹ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے یونان کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں کو اٹلی بھجوانے والے مرکزی ایجنٹ کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتارکرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام کے مطابق مرکزی ملزم ساجد محمود پاکستان سے آذربائیجان فرارہونے کی کوشش کررہاتھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے متعدد افراد کو لیبیا بھیجا،جس پرتفتیش جاری ہے ،گرفتار ملزم سسٹم میں ہٹ ہواجس کے باعث ایف آئی اے نے آف لوڈ کیا، گرفتار ملزم کانام سٹاپ لسٹ میں موجود ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو ایف آئی اے گجرات کے حوالے کیاجائیگا، ملزم کیخلاف ایف آئی اے گجرات میں مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ یونان کے سمندر میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے چار روز سے جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بند کر دیا گیا ہے ، اب تک 78 افراد کی لاشیں نکالی گئیں ہیں جبکہ 104 افراد کو بچالیا گیا ہے۔کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 298 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے ہیں، جبکہ 12 پاکستانیوں کو زندہ بچا لیا گیاہے۔
0 تبصرے