یورپی یونین کا نیا اسائلم قانون | European Union New Asylum Law Starts 12 June 2026

یورپی یونین کا نیا اسائلم قانون | European Union New Asylum Law Starts 12 June 2026
اٹلی،جرمنی،فرانس سمیت یورپ میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے یورپی یونین کے نئے اسائلم قوانین لاگو اب پورے یورپ میں غیر ملکیوں کیلئے اسائلم پر رہنا یورپ میں رہتے ہوئے بینیفٹس سے فائدہ لینا ناممکن۔


 تفصیلات کے مطابق 12 جون 2026 سے پورے یورپی یونین کے اسائلم قوانین میں تبدیلی مطلب کہ 12 جون سے پورے یورپ کا ایک ہی قانون ہو گا جبکہ پورے یورپ کی عدالتیں ایک طریقے سے ہی کام کریں گی اور 12 جون سے اب کسی غیر ملکی کو اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو نہیں دی جائے گی۔ 


 جبکہ وہ غیر ملکی جنوں نے پہلے سے یورپ کے کسی بھی ملک میں اسائلم کیا ہوا ہے اور کسی اور یورپی ملک جیسا کہ جرمنی ،فرانس وغیرہ میں وہ ریفیوجی اسٹیٹس پر جا چکے ہیں اُن پر باقاعدہ ڈبلن قانون 12 جون سے لاگو کر دیا جائے گا اور اُن کو ڈبلن ڈیپوٹیشن سینٹرز میں رکھا جائے گا واضع رہے جو سنگل اسائلم والا ہے اُس کو 24 ماہ تک رکھا جائے گا جبکہ فیملی اسائلم والوں کو 6 ماہ تک ان ڈیپوٹیشن سینٹرز میں رکھا جائے گا اور سب سے بڑی تبدیلی 12 جون سے ایسے تمام اسائلم سیکرز کو کسی بھی قسم کا کوئی بھی بینیفٹ نہیں دیا جائے گا جبکہ جو پہلے سے بینیفٹس لے رہے ہیں اُن کے بھی بینیفٹس کو بند کر دیا جائے گا اس کے علاوہ واضع رہے کہ آپکو یا تو آپکے اپنے ملک میں ڈیپورٹ کریں گے یا پھر کسی تیسرے ملک مطلب کہ کسی افریقی میں میں ڈیپورٹ کر دیں گے۔


 تو وہ غیر ملکی افراد جو پہلے سے یورپ میں اسائلم سیکرز ہیں یا پھر ابھی جو لوگ یورپ میں اسائلم کا سوچ رہے ہیں 12 جون 2026 سے سب کیلئے ہی مشکل ہونے جا رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے