اٹلی اسپیشل پروٹیکشن سجورنو نیا قانون | Permesso di soggiorno Protezione Speciale New law Good News 2023

اٹلی اسپیشل پروٹیکشن سجورنو نیا قانون | Permesso di soggiorno Protezione Speciale New law Good News 2023
اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے اسپیشل پروٹیکشن سجورنو کو لے کر اچھی خبر کون لوگ اس اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو کو نارمل کام والی سجورنو پر تبدیل کروا سکیں گے۔ 


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں اطالوی حکومت کی جانب سے نیا قانون نیا دیکریتو CUTRO پاس ہو چکا ہے اور باقاعدہ طور پر اٹلی کے سرکاری گزٹ میں بھی شائع ہو گیا ہے کہ اٹلی میں ملنے والی غیر ملکیوں کو اسپیشل پروٹیکشن کی جو سجورنو ہے اُس کو غیر ملکی افراد اپلائی تو کر سکیں گے لیکن پہلے کی طرح اس کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں اس کو کام والی سجورنو پر تبدیل نہیں کروا سکیں گے۔


 لیکن اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو کو لے کر جو گُڈ نیوز آ رہی ہے اُس کے مطابق ایسے افراد جن کے پاس نئے دیکریتو CUTRO سے پہلے اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو ہے وہ اس کے ختم ہونے سے پہلے اس کو کام والی سجورنو پر تبدیل کروا سکیں گے جبکہ جن افراد کے فنگرز دیکریتو CUTRO سے پہلے ہو چکے ہیں لیکن اُن کو ابھی سجورنو نہیں ملی وہ بھی نارمل کام والی سجورنو پر تبدیل کروا سکیں گے۔ 


 خیال رہے نئے دیکریتو کے حساب سے جو لوگ ابھی اپلائی کریں گے یا جنوں نے اپلائی کی ہوئی ہے لیکن ابھی اُن کے فنگرز نہیں ہوئے اُن کے لیے مسلہ ہو گا کیونکہ وہ اسپیشل پروٹیکشن سجورنو کو اب نارمل کام والی سجورنو پر تبدیل نہیں کروا سکیں گے اور سجورنو کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں یا تو اُن کو ڈی پورٹ کیا جائے گا یا پھر دوبارہ سے اسپیشل ہروٹیکشن کی سجورنو 6 ماہ کے لیے ری نیو کر کے دے دی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے