اٹلی،فرانس،جرمنی،سپین،پرتگال یا پھر جس بھی اور یورپی شیجین ملک کے آپ کے پاس لیگل اور Long Term کے ڈاکومنٹس ہیں تو یورپی یونین یورپی کمشن کی جانب سے بڑی خوشخبری سُنا دی گئی ہے جبکہ یورپ کے بڑے اور امیر ملک کے لیے وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی،فرانس یا دیگر یورپی شینجین ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بڑی خوشخبری اب یورپ کے امیر ترین ملک میں آپ کام کر سکیں گے، اگر آپ کے پاس کسی بھی یورپی ملک کے long term ڈاکومنٹس ہیں تو جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ تمام یورپی ممالک کے درمیان ایک ایسا نظام Develop ہے کہ اگر آپ کے پاس کسی بھی یورپی ملک کے پکے ڈاکومنٹس ہیں تو آپ کسی بھی یورپ کے ملک میں جا کر اپنے لیے بہتر روزگار تلاش کر سکتے ہیں اور پھر وہاں کام کے ساتھ ساتھ اپنے ڈاکومنٹس کو بھی تبدیل کروا سکتے ہیں۔
لیکن یورپ میں ایک ایسا ملک بھی ہے جس کا نام Belgium ہے جو کہ یورپی کمشن کا Headquarter بھی ہے اور باقی کے یورپی ممالک کی نسبت Belgium میں ورکرز کی تنخواہ بھی زیادہ ہے جبکہ روزگار کے مواقعے بھی زیادہ ہیں لیکن یورپی ملک Belgium کی جانب سے یورپی یونین کے پکے ڈاکومنٹس رکھنے والوں کے لیے قانون بنایا ہوا ہے کہ اگر کوئی بھی Belgium میں آ کر اپنے لیے 3 ماہ میں کام تلاش نہیں کر پاتا تو اُس کو واپس اُسی ملک میں جانا پڑتا ہے لیکن اب یورپی کمشن کی جانب سے Belgium کو اس حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ وہ اس قانون میں 3 ماہ والی شرط کو ختم کرے اور اس کی معیاد کم سے کم 6 ماہ کرے جو کہ اٹلی سمیت دیگر یورپی ممالک میں پکے ڈاکومنٹس رکھنے والے غیر ملکیوں سمیت یورپ کے لوکل افراد کے لیے خوشخبری کی نیوز ہے جبکہ یورپی کمشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر Belgium اپنے اس قانون میں کوئی ترمیم نہیں کرتا تو یہ کیس پھر یورپی عدالت انصاف میں پیش کیا جائے گا جبکہ کہا جا رہا ہے کہ اب Belgium کی طرف سے بہت جلد اس قانون میں تبدیلی کر دی جائے گی جو کہ اٹلی سمیت تمام ممالک کے افراد کے لیے خوشخبری کی نیوز ہے۔
0 تبصرے