جرمنی میں مقیم پاکستانیوں سمیت لاکھوں اور ممالک کے غیر ملکیوں کے لیے جرمن نیشنیلٹی سے متعلق خوشخبری غیر ملکیوں کو بھی جرمن نیشنیلٹی اب جلدی ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق جہاں اس وقت ساری دنیا میں بالخصوص یورپ کے اکثر ممالک میں اپنی امیگریشن قوانین سمیت شہریت کے قوانین میں سختی کی جا رہی ہے وہاں ہی اس وقت جرمنی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو نا صرف اپنی امیگریشن پالیسی نرم کر رہا ہے غیر ملکی افراد کے لیے بلکہ اپنے شہریت دینے کے قوانین میں بھی تبدیلی کر رہا ہے جو کہ جرمنی میں مقیم لاکھوں غیر ملکیوں کے لیے گُڈ نیوز ہے پہلے جہاں جرمن شہریت اٹھ سال کا لیگل وقت گزارنے کے بعد ملتی تھی اب جرمن حکومت کی طرف سے اس قانون میں نرمی کرنے کے بعد شہریت دینے کا قانون پانچ سال کر دیا ہے جبکہ بعض صورتوں میں تو تین سال میں بھی جرمن شہریت مل سکتی ہے یعنی کہ اگر آپ جرمنی میں شادی کرتے ہیں واضع رہے جرمنی اب پرتگال اور سویڈن کے بعد اب تیسرا یورپی ملک بن گیا ہے جو کہ شہرئیت پانچ سال میں دے رہا ہے جبکہ باقی سارے یورپی ممالک میں جن میں اٹلی اور سپین وغیرہ شامل ہیں ان ممالک میں شہریت 10 سال بعد ملتی ہے جو کہ کافی لمبا عرصہ ہے۔
0 تبصرے