اٹلی اسپیشل پروٹیکشن سجورنو گُڈ نیوز | Permesso Di Soggiorno Protezione speciale Good News for immigrants

اٹلی اسپیشل پروٹیکشن سجورنو گُڈ نیوز | Permesso Di Soggiorno Protezione speciale Good News for immigrants
اٹلی پرمیسو دی سجورنو اسپیشل پروٹیکشن سے متعلق گُڈ نیوز جن لوگوں نے اٹلی میں رہتے ہوئے اس سجورنو کے لیے اپلائی کیا ہوا تھا اُن سب کے لیے خوشخبری۔ 


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ آپ کو معلوم ہی ہے کہ دیکریتو Cutro سے پہلے پہلے بہت سے ایسے ہمارے بھائی ہیں جنوں نے اس اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو کے لیے اپلائی کیا ہوا تھا تو دوستوں ابھی جو گُڈ نیوز اس حوالے سے آ رہی ہیں اُس کے تحت کافی لوگوں کو میلان، ناپولی میں اسپیشل پروٹیکشن کی یہ سجورنو مل گئی ہیں اور بہت سے لوگوں کو جو ابھی سٹیٹس شو ہو رہا ہے اُس کے مطابق اگلے ماہ جون میں اُن کو سجورنو ملنی ہیں جو کہ ایک اچھی اور گُڈ نیوز ہے۔


 باقی جیسا کہ آپ کو معلوم ہے جب سے نیا دیکریتو Cutro میلونی حکومت کی جانب سے پاس ہوا ہے کستورے والوں کی طرف سے نئی اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو کی جو درخواستیں ہیں وہ بہت کم لی جا رہی ہیں جبکہ جن کی اسپیشل پروٹیکشن کی درخواست کستورے والے accept کر رہے ہیں اُن کو فنگرز کے لیے 6 سے 8 ماہ کا وقت دیا جا رہا ہے اور بعد میں یعنی فنگرز ہونے کے بعد اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو کتنے عرصے کی ملے گی یعنی چھ ماہ والی ملے گی یا پھر دو سال والی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے باقی جن بھائیوں نے پہلے protezione speciale سجورنو اپلائی کی ہوئی تھیں اگر آپ کو آپ کی سجورنو مل گئی ہے تو کومنٹ بکس میں ضرور بتائیں کب ملی ہے اور کس شہر کس علاقے سے ملی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے