فرانس میں مقیم امیگرنٹس کیلئے خوشخبری | France Govt Big Decision For Illegal Immigrants Good News

فرانس میں مقیم امیگرنٹس کیلئے خوشخبری | France Govt Big Decision For Illegal Immigrants Good News
فرانس میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے افراد کے لیے خوشخبری کیونکہ فرانس حکومت کی طرف سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اب فرانس میں تمام غیر ملکی ڈاکومنٹس حاصل کر سکیں گے۔


 تفصیلات کے مطابق فرانس میں اب لاکھوں غیر ملکی افراد فرانس کے لیگل ڈاکومنٹس یعنی کہ پیپرز لے سکیں گے کیونکہ فرانس حکومت کا نیا منصوبہ جو ہے اُس کے تحت غیر ملکی بغیر ڈاکومنٹس والے اب فرانس میں دو سال کے لیے عارضی لیگل ڈاکومنٹس لے سکیں گے یعنی کہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے یہ نیا منصوبہ رکھا گیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ حکومت اس کو باقاعدہ طور پر اسی رواں سال 2023 جولائی کے مہینے سے لاگو کرے گی۔ 


 جبکہ کچھ خبریں یہ بھی ہیں کہ جو الیگل افراد فرانس کے یہ دو سال والے عارضی ڈاکومنٹس لیں گے بعد میں اُن کے ان ڈاکومنٹس کو ری نیو نہیں کیا جائے گا اور فرانسیسی حکومت ایسے تمام لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حق رکھے گی جو کہ ایک بلکل بے بنیاد خبر ہے کیونکہ اگر آپ کو دو سال کے فرانس کے عرضی ڈاکومنٹس ملتے ہیں تو بعد میں آپ اُن کو پکے ڈاکومنٹس میں تبدیل کروا سکیں گے شرط یہ ہو گی کہ آپ کے پاس کام کا کنٹریکٹ کم سے کم دو سال کا ہونا چائیے۔


 جبکہ دوستوں یہ بھی خیال رہے کہ فرانس حکومت کی جانب سے خاص طور پر اٹلی کے بارڈر پر غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کے لیے اضافی سکیورٹی تعینات کر رکھی ہے جس کے بعد اب فرانس میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونا خاصا مشکل ہے خیال رہے حکومت کا جو نیا منصوبہ ہے یہ اُن لوگوں پر ہی لاگو ہو گا جن کو فرانس میں الیگل رہتے ہوئے 5 سال سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے