یوکے میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بھی خوشخبری برطانوی حکومت کی طرف سے بڑا اعلان بڑی سہولت دے دی گئی بینیفٹ میں اضافہ۔
تفصیلات کے مطابق یوکے میں Living Of Cost کے نام سے ملنے والے بینیفٹ میں برطانوی حکومت کی جانب سے اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے خیال رہے گذشتہ برس یہ بینیفٹ 650 برطانوی پاؤنڈ دئیے جا رہے تھے لیکن اب برطانوی حکومت کی جانب سے اس رقم میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ اب 900 برطانوی پاؤنڈ ملیں گے اور جو افراد یوکے میں پہلے سے بینیفٹس پر ہیں اُنھیں کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ HMRC کی طرف سے آپ کا سٹیٹس چیک کر کے Automatic آپ کے Account میں یہ اضافی رقم منتقل کر دی جائے گی اور یہ 900 پاؤنڈ کی رقم تین اقساط کی شکل میں دی جائے گی۔
پہلی قسط میں آپ کے Account میں 301 برطانوی پاؤنڈ دئیے جائیں گے جو کہ 25 اپریل کو آپ کو ملے گی جبکہ دوسری قسط میں 300 پاؤنڈ اور اسی طرح تیسری قسط میں 299 پاؤنڈ ملیں گے واضع رہے کہ دوسری اور تیسری قسط کے حوالے سے ابھی کوئی بھی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

0 تبصرے