پرمیسو دی سجورنو | Protezione Speciale Soggiorno Updated 2023

پرمیسو دی سجورنو | Protezione Speciale Soggiorno Updated 2023
اٹلی پرمیسو دی سجورنو PROTEZIONE SPECIALE سے متعلق انتہائی اہم اور ضروری دو اپڈیٹ اٹلی میں جن کے پاس یہ پرمیسو دی سجورنو اسپیشل پروٹیکشن والی ہے اُن کے لیے بھی جاننا بہت ضروری ہے یا پھر جو لوگ یہ سجورنو ابھی حاصل کرنا چاہتے ہیں اُن کے لیے بھی گُڈ نیوز ہے۔ 


 سب سے پہلے جن لوگوں کے پاس یہ پرمیسو دی سجورنو PROTEZIONE SPECIALE پہلے سے موجود ہے اور وہ سجورنو ابھی بھی ویلیڈ ہے تو اپنی اس سجورنو کے ختم ہونے سے پہلے پہلے اس کو کام والی سجورنو پر ضرور تبدیل کروا لیں کیونکہ کہا جا رہا ہے کہ جن لوگوں کی سجورنو کی معیاد ختم ہو جائے گی تو اُن کو اٹلی سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا آپکو یہاں اب اس کی حقیقت سے بھی آگاہ کر دیں تو میرے دوستوں بھائیوں سوشل میڈیا پر اس طرح کی فیک نیوز پھیلائی جا رہی ہیں جس میں کوئی بھی سداقت کوئی بھی سچائی نہیں ہے اطالوی حکومت کی طرف سے ایسا کوئی بھی بیان یا پھر announcement نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی سرکاری آفیشل ویب سائٹ پر ایسی کوئی نیوز آئی ہے اس لیے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں لیکن اگر آپ کے پاس PROTEZIONE SPECIALE سجورنو ہے تو میرا مشورہ ہے کوشش کریں اس کو کام والی سجورنو پر تبدیل کروا لیں کیونکہ یہ آپ کے لیے future میں بہتر رہے گا حکومت کبھی بھی کوئی بھی فیصلہ لے سکتی ہے باقی کام والی سجورنو پر تبدیل کروا لیتے ہیں تو آپ اپنی فیملی کو بھی باآسانی اٹلی میں بُلوا سکتے ہیں۔


 باقی اب دوسری گُڈ اپڈیٹ کو دیکھ لیتے ہیں یعنی کہ جو افراد جو لوگ ابھی PROTEZIONE SPECIALE سجورنو لینا چاہتے ہیں تو دوستوں ظاہر کیا جار ہا ہے کہ شاید میلونی حکومت اپنا فیصلہ بدل دے اور دوبارہ سے اس سجورنو کو غیر ملکیوں کو دینا شروع کر دے واضع رہے کہ اطالوی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر دیگر دوسری سیاسی جماعتوں کی طرف سے کافی زیادہ اقدام اُٹھائے جا رہے ہیں جس کی بدولت ایسا کہا جا رہا ہے باقی اگلے ماہ مئی میں فُل اینڈ فائنل decision حکومت کی طرف آ جائے گا انشاء اللہ جو بھی فیصلہ آئے گا اُمید کرتے ہیں کہ غیر ملکیوں کے حق میں بہتر ہی ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے