اٹلی حکومت کی جانب سے ورکرز کے لیے بڑی خوشخبری نئے پیکج کی تیاری شروع ورکرز کو اضافی تنخواہ ملے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے ورکرز کے لیے نئے پیکج پر تیاری شروع کر دی ہے جس سے اب اٹلی میں ورکرز کو اضافی تنخواہ ملے گے اور اس بل کو اطالوی پارلیمنٹ میں بھی باقاعدہ پیش کر دیا گیا ہے واضع رہے اس پیکج میں پہلے مرحلے میں سیاحت سے منسلک جو ورکرز ہیں اُن کو پہلے یہ بڑی سہولت دی جائے گی جبکہ آہستہ آہستہ یہ سہولت تمام قسم کی کیٹگری کے ورکرز کو ملے گی  یعنی کہ سیاحت سے متعلق شعبوں میں چھٹی والے روز کام کرنے والے ورکرز کو اضافی تنخواہ دی جائے گی۔ 
 خیال رہے کہ اطالوی وزیر سیاحت کی جانب سے سیاحتی شعبے میں کام کرنے والے ورکرز کو یہ خوشخبری سُنائی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اگلے دنوں میں اس نئے پیکج سے متعلق مکمل وضاحت حکومت کی طرف سے دے دی جائے گی جبکہ اُن کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ چھٹی والے دن کام کرنے کے بے پناہ مواقع ہیں۔

 
 
 
0 تبصرے