اٹلی اسائلم سیکرز کیلئے خوشخبری | Italy Asylum Seekers 5th April 2023 Registration

اٹلی اسائلم سیکرز کیلئے خوشخبری | Italy Asylum Seekers 5th April 2023 Registration
اٹلی میں اسائلم سیکرز یا پھر سیاسی پناہ والوں کے لیے بڑی خوشخبری کل 5 اپریل 2023 سے رجسٹریشن شروع ہونے جا رہی ہے۔ 


 تو دوستوں اٹلی میں جتنے بھی اسائلم سیکرز جو ہیں جو کہ اٹلی میں اپنا اسائلم کرنا چاہتے ہیں اُن کو کئی کئی دن انتظار کرنا پڑ رہا تھا لیکن اب بڑی خوشخبری آ چکی ہے کل 5 اپریل 2023 سے بڑی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور رجسٹریشن کو اوپن کیا جا رہا ہے آپ اپنا پہلا richiesta یعنی کہ ازیل کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ 


 ویسے تو اگر آپ کے پاس اپنے ملک کا پاسپورٹ ہے تو آپ خود سے بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کے پاس اپنا پاسپورٹ موجود نہیں اور آپکو طریقہ کار بھی معلوم نہیں ہے تو آپ کسی وکیل کے ذریعے یا پھر جو سروسز آفس ہوتے ہیں جو کہ اس طرح کی سروسز مہیا کرتے ہیں اُن کے ذریعے اپنی اپوئنٹمنٹ کستورے کے لیے لے سکتے ہیں اور اپنا پہلا richiesta یا پھر ازیل کروا سکتے ہیں واضع رہے کہ ابھی یہ بڑی سہولت صرف اور صرف اٹلی میلانو کے لیے دی گئی ہے جبکہ بہت جلد دوسرے شہروں کے لیے بھی اس طرح کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے