اٹلی میں مقیم لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری اطالوی حکومت کا فیصلہ کم سے کم 1300 یورو اور زیادہ سے زیادہ 4000 یورو ملیں گے لیکن کن کو اور کیا کرنا ہو گا اور اطالوی حکومت ایسا کیوں کر رہی ہے مکمل تفصیل دیکھیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اطالوی حکومت کی طرف سے اٹلی میں فلوسی امیگریشن اوپن کرنے سے پہلے کچھ نئے قوانین کو متعارف کروایا گیا تھا کہ پہل اُن لوگوں کو دی جائے گی جو کہ اٹلی میں ہیں اور حکومت سے Reddito Di Cittiadinanza کی امداد لے رہے ہیں اُن کو اٹلی میں کھیتی کے کام میں موقع دیا جائے گا لیکن دوستوں اس کے بلکل مخالف ہوا ہے جس کی جو بڑی وجہ بیان کی جا رہی ہے وہ کھیتی کے کام میں جو ورکرز کو تنخواہ ملتی ہے وہ بہت کم ہے جس کی وجہ سے کھیتی کے شعبے میں لوگوں کا رجحان نہیں جبکہ Coldiretti کی جانب سے بھی حکومت کو واضع کیا گیا ہے کہ وہ کھیتی کے شعبے میں غیر ملکیوں کے کوٹے کو بڑھیں۔
 جس کے بعد اب حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا جا رہا کہ جو افراد اٹلی میں پہلے سے کھیتی کے شعبے میں کام کرتے ہیں یا پھر جو لوگ RDC کی امداد لیتے ہیں اُن کو اس کھیتی کے شعبے میں اچھی تنخواہ دی جائے گی جو کے کم سے کم 1300 یورو ابھی تک بتائی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 4000 یورو ہو سکتی ہے جبکہ جو فلوسی امیگریشن کے تحت نئے لوگ آئیں گے اُن کو بھی یہ ہی تنخواہ مقرر کی جائے گی جبکہ جو پہلے سے کھیتی کے شعبے میں ہیں اور کام کر رہیے ہیں وہ بھی اس بڑی سہولت سے فائدہ مند ہوں گے جو کہ زراعت یا کھیتی کے شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری کی نیوز ہے۔

 
 
 
0 تبصرے