اٹلی میں رہنے والوں کے لیے ٹیکس سے متعلق ایجنسی جس کو AGENZIA DELLE ENTRATE کہتے ہیں اُس کی طرف سے ٹیکس سے متعلق نئے قوانین نئی سروس کو متعارف کروایا گیا ہے جو کہ اٹلی میں رہنے والوں کے لیے بڑی سہولت بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی Revenue ایجنسی Agenzia Delle Entrate کی جانب سے اٹلی میں رہنے والوں کے لیے نئی سہولت نئی سروس کو متعارف کروایا گیا ہے جو اٹلی میں غیر ملکیوں سمیت سب کے لیے فائدہ مند ہے اس میں جو بڑی سہولت دی گئی اُس کے مطابق آپ کا جتنا بھی ٹیکس ہے آپ اُس کو Ratao کی صورت یعنی کہ اقساط کی صورت میں دے سکتے ہیں، جیسا کہ آپ کو معلوم ہے اس وقت ٹیکس میں اضافہ بھی ہو رہا ہے اور یہ مزید اور بھی بڑھے گا جس کی وجہ سے Agenzia Delle Entrate کا کہنا ہے کہ آپ اپنے ٹیکس کی ادائیگی اقساط کی صورت میں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔
آپ کیسے چیک کر سکتے ہیں کہ جو آپ نے ٹیکس دینا ہے اُس کو کتنی اقساط میں دے سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو Agenzia Delle Entrate کی جو آفیشل ویب سائٹ ہے اُس پر اپنی SPID کے ذریعے Login ہونا ہے اُس کے بعد Home → Cittadini → Pagamenti e rimborsi Calcolo dei pagamenti → Comunicazioni -> in seguito a controllo automatico e formale calcolo delle rate → Accedi al servizio. پھر جب آپ Accedi al servizio کلک کریں گے تو یہ آپ کو پچھلے تین سال کا جو بھی جتنا بھی ٹیکس ہو گا آپ کو اُس کے Rata یعنی کہ اقساط کر کے دے دی جائیں گی واضع رہے کہ 3 فیصد ٹیکس زیادہ ہو گا اس کے علاوہ اگر 3 ہزار یورو سے کم ٹیکس ہے آپ کا تو آپ 8 اقساط میں اپنا ٹیکس ادا کر سکتے ہیں جبکہ پانچ ہزار یورو یا پھر اس سے زیادہ کا ٹیکس ہے تو آپ 20 اقساط میں ادا کر سکتے ہیں اس لیے جتنا جلدی ہو سکتا ہے اتنا جلدی اپنا ٹیکس ادا کریں ورنہ آپ کے لیے مشکل بھی بن سکتی ہے۔

0 تبصرے